محترمہ  سیّدہ امۃ اللہ بیگم صاحبہ  اور محترم پیر صلاح الدین صاحب

محترمہ سیّدہ امۃ اللہ صاحبہ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ اور مکرمہ امۃ اللطیف صاحبہ کی بیٹی تھیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کے پھوپھا جان اور حضرت اماں جانؓ آپ کی پھوپھی جان تھیں ۔
مکرم پیر صلاح الدین صاحب بی اے حضرت پیر اکبر علی صاحب آف فیروز پور کے بیٹے تھے۔

مزید پڑھیں

محترم صاحبزادہ مرزا سعید احمد صاحب

مرزا سعید احمد صاحب کی وفات پر حضرت مولانا شیر علی صاحب نے اپنے ایک مکتوب میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ ایم اے کو تحریر فرمایا:
”مرحوم نہایت اعلیٰ درجہ کی خوبیوں سے متصف تھا۔ اپنے خاندان کی خصوصیات اور اپنے آباء و اجداد کے اخلاقِ فاضلہ اس میں خاص طور پر نمایاں تھے۔“

مزید پڑھیں

حضرت حرمت بی بی صاحبہ المعروف تائی صاحبہ

حضرت پیرسراج الحق صاحب نعمانیؓ .کابیان ہے کہ 1900ء میں ایک روز صبح کی نمازکے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایاکہ آج تھوڑی دیرہوئی عجیب الہام ہواکہ جوسمجھ نہیں آیا۔ پہلے الہام ہوا: ’تائی آئی‘۔ ہمارے تو کوئی تائی ہے نہیں، نہ نزدیک نہ دور، ہاں ہمارے لڑکوں کی تائی ہے جووہ ہماری دشمن ہے۔ پھرالہام ہوا: ’تارآئی‘۔ (تذکرہ)

مزید پڑھیں

کل چلی تھی جو لیکھو پہ تیغ دعا (لیکھرام بارے پیشگوئی میں ”دوسرے شخص“ سے کون مراد ہے)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’مجھے معلوم نہیں کہ وہ اور شخص کون ہے اس فرشتہ خونی نے اُس کا نام تو لیا مگر مجھے یاد نہ رہا۔ کاش! مجھے یاد ہوتا تو اُسے مَیں متنبہ کرتا تا اگر ہو سکتا تو مَیں اُسے وعظ.ونصیحت سے توبہ کی طرف مائل کرتا لیکن قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص بھی لیکھرام کا روپ یا یوں کہو کہ اُس کا بروز ہے اور توہین اور گالیاں دینے میں اس کا مثیل ہے‘‘
(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد22 صفحہ297 حاشیہ)

مزید پڑھیں

کشتی نوح میں درج  نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو ( تقریر نمبر 1)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”مَیں نے بارہا اپنی جماعت کو کہا ہے کہ تم نِرے اس بیعت پر ہی بھروسہ نہ کرنا۔اس کی حقیقت تک جب تک نہ پہنچو گے تب تک نجات نہیں۔ قشر پر صبر کرنے والا مغز سے محروم ہوتا ہے اگر مرید خود عامل نہیں تو پیر کی بزرگی اُسے کچھ فائدہ نہیں دیتی۔ جب کوئی طبیب کسی کو نسخہ دیوے اور وہ نسخہ لے کر طاق میں رکھ دیوے تو اُسے ہرگز فائدہ نہ ہوگا کیونکہ فائدہ تو اس پر لکھے ہوئے عمل کا نتیجہ تھا۔ جس سے وہ خود محروم ہے کشتی نوح کو بار بار مطالعہ کرو اور اس کے مطابق اپنے آپ کوبناؤ۔‘‘
(ملفوظات جلد سوم صفحہ404)

مزید پڑھیں

تقریر بابت  سیرت حضرت مسیح موعودؑ حضرت مسیح موعودؑ  کا صبر و تحمّل،  ضبطِ نفس اور قوّتِ برداشت

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
’’اپنے نفس پر اتنا قابو رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ نے میرے نفس کو ایسا مسلمان بنایا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک سال بھر میرے سامنے بیٹھ کر میرے نفس کو گندی سے گندی گالی دیتا رہے، آخر وہی شرمندہ ہو گا۔ اور اسے اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ میرے پاؤں جگہ سے اکھاڑ نہ سکا۔‘‘
)سیرت حضرت مسیح موعودؑ از مولانا عبدالکریمؓ سیالکوٹی صفحہ51۔52(

مزید پڑھیں

50تقاریر برموقع یوم مسیح موعودؑ

ابتدائیہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے لجنہ اماء اللہ کے سو سال پر 100 تقاریر،  عید میلاد النبی 2023ء کے موقع پر 39  تقاریراور یوم مصلح موعودؓ کے موقع پر52 تقاریر کے مجموعوں کے بعد اب یوم مسیح موعود ؑکے موقع پر 50 تقاریر پر مشتمل مجموعہ کتابی شکل […]

مزید پڑھیں

محترمہ صاحبزادی  امۃ الباری صاحبہ اور محترم نواب عباس احمدخان صاحب

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے محترمہ صاحبزادی امۃ الباری صاحبہ کی وفات پر فرمایا :
’’ خلافت سے تعلق انتہا کا تھا اور بڑا عزت اور احترام کا تعلق تھا۔ ہمیشہ مجھے فون کرتی تھیں۔ اس بات کی بڑی خواہش ظاہر کیا کرتی تھیں کہ بات ہوجائے۔ پھر ہمیشہ ان کو یہ فکر تھی کہ میری اولاد کو بھی اللہ تعالیٰ نیکیوں کی توفیق دے اور آپس میں ایک ہو کے رہیں۔ اللہ کرے کہ ان کی اولاد ہمیشہ ان کی نیکیوں کو بھی جاری رکھنے والی ہو اور آپس میں بھی مل جل کر رہنے والی ہو۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔‘‘(آمین)
( خطبہ جمعہ فرمودہ 4ستمبر2015ء)

مزید پڑھیں

محترم نواب مصطفیٰ احمد خان صاحب  اور  زوجہ   محترمہ صاحبزادی امۃ المجیب صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے نواب مصطفیٰ احمد خان صاحب کی وفات پر فرمایا :
”رشتے نبھانے والے تھے… بچوں سے بھی بہت پیار کا رشتہ تھا۔ ہر رشتہ بہت اچھی طرح نبھایا…غریب پرور بھی تھے۔ بہترین بیٹے تھے جنہوں نے سب سے بڑھ کر اپنی ماں کی خدمت کی۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہونے کے باوجود سب سے بڑا بن کے دکھایا… بہت اچھے خاوند، بہت اچھے بیٹے، بہت اچھے باپ اور بھائی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 12؍ اپریل2024ء)

مزید پڑھیں

محترم صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب اور  زوجہ محترمہ صاحبزادی  سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے یتامیٰ کی پرورش کے ضمن میں صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب کی عمدہ مثال کو پیش کرتے ہوئے فرمایا:
”اس بارہ میں نہایت اعلیٰ نمونہ عزیزم مرزا ظفر احمد نے دکھایا ہے جو میرے بھتیجے ہیں۔بنگال کے وہ فاقہ زدہ لوگ جو لاکھوں کی تعداد میں وہاں ہلاک ہوئے ہیں ان میں سے ایک کی یتیم بچی لے کر انہوں نے اس کی پرورش شروع کی ہے اور اس عمدگی اور خوبی کے ساتھ وہ اس کی پرورش کررہے ہیں کہ اس میں اور ان کی اپنی لڑکی میں کوئی فرق نظر نہیں آتا… دونوں کے بالکل ایک جیسے کپڑے ہوتے ہیں، ایک جیسا دونوں کو کھانا کھلاتے ہیں، ایک جیسی دونوں کو تعلیم دلاتے ہیں اور ایک جیسی دونوں کی نگرانی رکھتے ہیں… ان کی لڑکی اس لڑکی کو باجی کہتی اور اس کا احترام کرتی ہے اور یہی وہ چیز ہے جسے یتیم کا پالنا کہتے ہیں۔“
(تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 568ایڈیشن 2004ء)

مزید پڑھیں