رمضان کا استقبال،اہمیت، فرضیت،برکات-درس نمبر3
حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ رمضان سے پورے طور پر فائدہ اٹھائیں کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے برکات نازل ہونے کے خاص دن ہیں ۔ اس کی مثال یہ ہے کہ جیسے ایک سخی اپنے خزانہ کے دروازے کھول کر اعلان کر دے کہ جو آئے لے جائے ۔ برکتوں اور رحمتوں کے دروازے اپنے بندوں کے لیے کھول دیتا ہے اور کہتا ہے کہ آؤ اور آکر لے جاؤ ۔ ‘‘