50 تقاریر بابت اخلاقیات (جلد چہارم)

اخلاقیات اعلانات تعارف کتب تقاریر

پیرہن

آپ قا رئین نے یہ محسوس کیا ہوگا کہ مَیں اپنی کتب کے پیش لفظ کو کوئی نہ کوئی عنوان دے کرتحریر کرتا ہوں۔ اِس وقت میرے ہاتھوں میں ”مشاہدات“ کی 31ویں کاوش ہے جو اخلاقیات پر 50 تقاریر پر مشتمل ہے۔ اس کے پیش لفظ کو مَیں ”پیرہن“ کا عنوان دے رہا ہوں جس کے معنی پوشاک اور لباس کے ہیں ۔ جس طرح انسان اپنے لباس سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی شخصیت اُجاگر ہوتی ہے اسی طرح کسی کتاب کے پیش لفظ سے اس کتاب کو پہچان ملتی ہے۔ اخلاقیات کو دینِ اسلام میںبہت اہمیت حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں صِبۡغَۃَ اللّٰہِ (البقرۃ:139) کے الفاظ میں اللہ تعالیٰ کی صفاتِ حسنہ کو اپنانےکی تلقین فرمائی ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی اسی کتاب میں اپنے آخری نبی حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیسیوں صفات کا ذکر فرما کر نبیؐ .کو حکم دیا کہ تم اپنے پیروکاروں کو کہہ دو قُلۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحۡبِبۡکُمُ اللّٰہُ (البقرۃ:32)کہ اے محمد! کہہ دو اگر تم اللہ سے محبت کے دعویدار ہو تو میری پیروی کرو، میرےنقشِ قدم پر چلو، ان صفات کو اپناؤ جو اللہ تعالیٰ نے میرے اندر ودیعت کر رکھی ہیں۔ایسا کرو گے تو تب اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا۔یہی اخلاقیات کا پہلا سبق ہے جو قارئین کواخلاقیات پر مشتمل مختلف عناوین پر مشتمل 50 تقاریر میں ملے گا۔ ان 50 تقاریر میں آپ قارئین کو قرآنِ کریم میں بیان اخلاقِ حسنہ اور اخلاقِ فاضلہ کا درس ملے گا۔ ان 50 تقاریر میں آپ قارئین کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق ملیں گے اور اُن اخلاقیات کا درس ملے گا جو آپؐ اپنے صحابہؓ. کو دیا کرتے تھے۔ ان 50 تقاریر میں آپ قارئین کے لیے اُن عظیم اخلاق کی نشاندہی کی گئی ہے جو آج کے مامور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنائے اور اِن کا درس ہم کو دیا ۔اِن 50 تقاریر میں اُن ارشادات کا ذکر آپ قارئین کو ملے گا جو جماعت احمدیہ کے پانچوں خلفاء ، احبابِ جماعت کی رہنمائی اور تعلیم و تربیت کےلیے گاہے بگاہے دیتےرہے ۔ بالخصوص ہمارے موجودہ امام امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات اور افاضات اِن 50 تقریر کا حسن ہیں۔ گویا اس کتابچے کو اخلاقیات کے مختلف خوشبودار اور رنگارنگ پھولوں کا گلدستہ کہا جا سکتا ہے۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے  لِبَاسُ التَّقۡوٰی کا نام دے کرفرمایا ذٰلِکَ خَیۡرٌ (الاعراف:27)الغرض ان 50 تقاریر کے مجموعہ کو تقویٰ کے لباس سے خوبصورتی دی.گئی ہے۔

یہ 50 تقاریر پر مشتمل مجموعہ اخلاقیات کی جلد4 ہے۔ اس سے قبل مشاہدات کے تحت 50، 50 تقاریر پر مشتمل تین حصّے منظرِعام پر آکر ویب سائٹ www.mushahedat.com  پر آن لائن ہو چکی ہیں۔ یوں اخلاقیات پر 200 عناوین پر مشتمل 4 جلدیں تیار ہو گئی ہیں۔ یہایسا روحانی اور علمی مائدہ ہے جو رہتی دنیا تک لوگوں کے لیے اور اُن کی نسلوں کے لیے مفید رہے گا۔ ان شاء اللّٰہ 

اس کتاب میں موجود تقاریر کی تیاری میں جن احباب کے مضامین سے استفادہ کیا گیا   اور جنہوں نے ان تقاریر کو دیگر لوگوں  تک پہنچایا وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔ ان کے علاوہ اِن تقاریر کی تیاری و کمپوزنگ اور پھر کتابی صورت میں آپ کے سامنےپیش.کرنے میں جن احباب و خواتین  کا تعاون حاصل رہا  اُن میں مسزعائشہ چوہدری۔ جرمنی، مسزعطیۃُ.العلیم۔ ہالینڈ،  مسز فائقہ بشریٰ، مسززکیہ فردوس کوملؔ ۔ برطانیہ، مسز بُقعۃُ النورعمران۔ جرمنی، عزیزم.منہاس محمود۔ جرمنی، عزیزم.زاہد محمود ، عزیزم عامر محمود ملک۔ برطانیہ، عزیزم سعیدالدین احمد ۔ برطانیہ ، عزیزم فضل عمر شاہد۔ لٹویا ، مکرم نصیراحمد چوہدری، مکرم.عبدالمجید زاہد۔آسٹریلیا اور مکرم عمیر احمد باجوہ شامل ہیں۔ جزاکم اللّٰہ خیراً

قارئین کی طرف سے”مشاہدات “  کی نسبت حوصلہ افزاء پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں  جن سے یقیناً تقویت محسوس ہوتی ہے۔ جزاھم اللّٰہ خیراً ۔ جیسے

مولانا عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجدفضل لندن تحریر کرتے ہیں:

”مشاہدات کیا ہےعلم و معرفت کا بحرِ ذخّار ہے ۔“

مکرم سلیم اکبر صاحب تحریر کرتے ہیں:

”الحمدللّٰہ مجھے بہت اچھا پلیٹ فارم ملا ہے جس کو مَیں روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کرتا ہوں اور کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے “

”مشاہدات“ کی 31 ویں کاوش قارئین کی خدمت میں   پیش  ہے۔

رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ 

۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔۔26؍دسمبر2025ء

ویب سائیٹ:​www.mushahedat.com

فون نمبر:​​+44 73 7615 9966

ای میل:​​hanifahmadmahmood@hotmail.com



انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ 
1962”استغفار کلیدِ ترقیاتِ روحانی ہے“( مسیح موعودؑ)1
2550تمام نصائحِ قرآنی کا مغز اور کلید ۔ دُعا10
3250اسلام میں آزادئ اظہارِ رائے كی حدود و قیود16
4939احترامِ انسانیت، خدمتِ انسانیت اور شرفِ انسانیت (از روئے قرآنِ کریم)31
5950آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں  احترامِ انسانیت، شرفِ انسانیت اور خدمتِ انسانیت 44
6959”انسان ہونا، ہمارا انتخاب نہیں، قدرت کی عطا ہے“52
71004مذہب میں ۔ آزادی اور روشن خیالی کہاں تک جائز ہے؟(تقریر نمبر1)62
81005مذہب میں ۔ بااختیاری اور خودمختاری کہاں تک جائز ہے؟(تقریر نمبر 2)71
91006مذہب میں ۔ آزادی ،بااختیاری اور خودمختاری کہاں تک جائز ہے؟(تقریر نمبر 3)77
101015اَحْسِنْ کَمَا اَحْسَنَ اللّٰہُ اِلَیْکَ ( القصص: 78) جس طرح اللہ تعالیٰ نے تجھ پر احسان کیا ہے تُو بھی لوگوں پر احسان کر84
11711آدابِ گفتگو96
12952نازک ترین معاملہ زبان سے ہے(مسیح موعودؑ)104
13970زُباں  کی کھیتی 108
14958اسلام کا ایک بنیادی وصف ۔ سچائی120
15973وَاجۡتَنِبُوۡا قَوۡلَ الزُّوۡرِ124
16974                                 گھریلوجھگڑوں و عائلی تنازعات کی وجہ ۔ جھوٹ اور قولِ زور     138
17975میڈیا کے ذریعہ جھوٹ، لغویات کی تشہیر152
1879جادو ،ٹونہ ٹوٹکا اور مزاروں پر جانا164
19209سوشل میڈیاکی لَت،ایک نشے سے کم نہیں173
20922جدید ایجادات کا درست اور بر محل استعمال 197
21923جدید ایجادات کے منفی اثرات و مضرَّات204
22954فضول چیزوں سے اجتناب214
23955   آؤ بچو! لغویات سے کیسے بچیں؟220
24735اَلْوَلَدُ سِرٌّ لِاَبِیْہِ227
25988”صحبت۔ خدمت اور صبر“235
26976سچّے احمدی کی ماں ۔ زندہ باد241
27964تربیتِ اولاد250
28931                           آج کا نوجوان بطور ایک اُمیدکے258
29951نَونِہالانِ جماعت265
30977اسپورٹس مَین سَپِرٹ271
31154اَلشَّبَابُ شُعْبَةٌ مِّنَ الْجُنُوْنِ275
32911ULEZ اور انسانی زندگی288
33590حسدِ محمود297
34972عہد شکنی نہ کرو 304
35589عزم  و  ہمّت309
36957غصّہ پر قابو پانا318
37956کھانے کے آداب324
38980ہمسایوں سے حسن سلوک328
39978ہمیشہ مسکراتے رہو333
40617وقت کی پابندی کی اہمیت338
41371خلافت سے وابستگی ۔ اصلاحِ نفس کا ذریعہ ہے345
42981اطاعت کے ذریعہ پراگندہ موتیوں کا اجتماع353
43319جماعتی پروگرامز،میٹنگز اور اجلاسات میںشمولیت کی اہمیت و برکات357
44932اِسۡتِیۡنَاس کیا ہے اور اس کے آداب368
45984ہُن مَیں چھ مہینے لئی تیرا ربّ نہیں رہیا؟377
46572پانی کی ضرورت، اہمیت اور افادیت388
47707رمضان اور اصلاح و تطہیرِ نفس395
48746رمضان اور رسومات403
49717رمضان اور ذَائِقَۃُ الْمَوْتِ  409
50350رمضان اور احتساب (محاسبہ نفس)417

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے