50تقاریر(جلد دوم)برموقع یوم مسیح موعودؑ2025ء

Uncategorized

خشتِ اول

”مشاہدات“ کا سلسلہ مارچ 2023ء میں شروع ہوا اور مارچ 2025ء تک بفضلِ اللہ تعالیٰ اور باللّٰہِ.التوفیق 800 تقاریر و دروس روزانہ کی بنیاد پر تیار ہوئے جن میں سے آج 735 واں درس و تقریر ویب سائٹ www.mushahedat.com سے نمودار ہوئی ہے۔ ان تمام تقاریر و دروس کو  جو  کتابی شکل میں جاری کرنے کی بھی توفیق ملی تو اِن کی تعداد بیس (20) ہو گئی ہے۔ الحمدللّٰہ علیٰ ذالک

 آج اکیسویں کاوش کے پیش لفظ لکھنے کے لیے قلم کو حرکت دی ہے جس کا نام خاکسار نے ”خشتِ اول“ رکھا ہے یعنی پہلی اینٹ۔ یہ پہلی اینٹ اُن 50 تقاریر کا مختصر تعارف کروا رہی ہے جو یومِ مسیح موعودؑ  2025ء کے موقع پر جلد دوم کی صورت میں آن لائن ایڈیشن کے طور پر جاری کی جا رہی ہے۔ یہ 50 تقاریر اپریل 2024ء سے مارچ 2025ء کے دورانیہ میں لکھنے کی توفیق ملی ۔ مارچ 2024ء تک جلد اول کی صورت میں 50 تقاریر منصۂ شہود پر آچکی ہیں۔ الحمدللّٰہ

 حالیہ جلد دوم میں کوشش کی گئی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات میں سے الہامی مصرعے اور  الہامی فقرے،  اشعار کے مصرعے اور اہم منتخب تربیتی ،تعلیمی و تبلیغی فقرات پر قلم اٹھا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و سوانح اور روحانی خزائن و ملفوظات میں جاری دریا سے چند قطروں سے فیض حاصل کر کے آگے قارئین مشاہدات تک پہنچایا جائے ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور احباب کے لیے مفید ثابت ہو۔ آمین

 اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم سورت ابراہیم کی آیت 6  میں حضرت موسیٰؑ کے اپنی قوم کے نام پیغام ” ذَکِّرْھُمْ بِاَیّٰمِ اللّٰہِ“ کہ اُنہیں اللہ کے دن یاد کرواتا رہ،  کو محفوظ فرمایا ہے۔ انبیاء کی یہ سُنَّت مستمرّہ رہی ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں کو اللہ کے فضلوں اور انعامات کے خاص دن یاد کرواتے رہتے ہیں تا اُس خدائے عزّ و جلّ کا شکریہ ادا کیا جا سکے جس نے اِن انبیاء کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ اِسی سُنَّت کی روشنی میں جماعتِ احمدیہ بھی سال بھر مختلف دن مناتی رہتی ہے اور ”مشاہدات“کو گزشتہ دو سالوں سے اِن اہم مبارک دنوں کے حوالے سے مواد تحریری و تقریری شکل کے علاوہ کتابی اشکال میں بھی مہیا کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ یہ 50  تقریریں اِسی تسلسل کی ایک  کڑی ہے جو یومِ مسیح موعودؑ 2025ء  کے موقع پر منصۂ شہود پر لایا جا رہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔   

قارئین ”مشاہدات“ ویب سائٹ کے حوالے سے اپنے تاثرات  بیان کرتے رہتے  ہیں۔

مکرم محمد اسلم خالد صاحب۔ برطانیہ سے لکھتے ہیں:

”ماشاء اللہ آپ نے بڑا علمی میدان سجا رکھا ہے۔ رفتہ رفتہ استفادہ کی کوشش کی جائے گی۔اس جہاد میں قدم اٹھانا خدا کی دین ہے۔اللہم زد فزد۔“

مکرم رائے اطہر احمد صاحب آف بیلجیم۔ متعلم جامعہ احمدیہ برطانیہ  نے اپنے پیغام میں  کہا کہ

” آپ کے جو مضامین آتے ہیں۔  یہ ”مشاہدات“… پر روزانہ کی بنیاد پر ضرور مَیں ان میں go through ہوتا ہوں۔ پڑھتا بھی ہوں اور کبھی کبھی  اپنی  تقریر، مضمون یا کچھ بھی لکھنا ہو تو  مَیں ویب سائیٹ پر جاکر اس سے استفادہ بھی کرتا ہوں۔ اپنے ساتھیوں کے لئے کوئی تقریر لکھنی ہو یا کسی کو کچھ  مواد دینا ہو  جیسے کوئی مانگ لیتا ہے تو بہت اس سے مستفیض ہوتا  ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس کوشش  اور سعی میں برکت دے  اور بے انتہاء جزا دے۔ جزاکم اللّٰہ خیراً۔   “

اِس علمی مائدہ  کو آپ تک پہنچانے میں  جن احباب و خواتین کا  تعاون حاصل رہا اُن  کے نام بغرض دعا تحریرہیں۔

 مکرمہ عائشہ چوہدری  صاحبہ(جرمنی)، مکرم  زاہد محمود صاحب  ، مکرم عامر محمود صاحب (یوکے)،مکرم سعیدالدین احمد صاحب (واقف زندگی۔یوکے) ، مکرم منہاس محمود صاحب(جرمنی)،مکرمہ عطیۃُ العلیم صاحبہ(ہالینڈ) نیز وہ تمام  جن کے مضامین سے ان تقاریر کی تیاری میں مدد لی گئی۔ جیسے  مکرم حافظ عبدالحمید صاحب، مکرم اصغر علی بھٹی اور مسز وسیمہ اوپل آف آسٹریلیا۔ نیز مکرم فضل الرحمن صاحب ناصر پروفیسرجامعہ احمدیہ برطانیہ کا مَیں شکر گزار رہا ہوں جنہوں نے ہمیشہ حوالے تلاش کر کے مہیا کرنے میں میری مدد فرمائی۔ اِس دفعہ دیدہ زیب اور خوبصورت ٹائٹل تیار کرنے میں مکرم مقصود احمد منصور صاحب مربّی سلسلہ گیانا  نے تعاون فرمایا۔ فجزاہم  اللّٰہ تعالیٰ خیراً وکان اللّٰہ معہم

 مَیں یہاں قارئینِ کرام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے ذوق و شوق  کی بدولت ”مشاہدات“ کے قارئین اور ویب سائٹ وزٹ کرنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام کو جزائے خَیْر دے اور قارئین کے لیے ہماری محنت کے میٹھے پھل لگیں۔آمین ۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

۔۔۔۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود۔ برطانیہ

۔۔۔۔       ( شاہد۔ عربی فاضل)

۔۔۔ مربّی سلسلہ

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

17؍مارچ 2025ء

ویب سائیٹ:             www.mushahedat.comفون نمبر:                  +44 73 7615 9966


انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
1727کَتَبَ اللّٰہُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِیْ1
2126سر جھکا بس!مالکِ ارض و سماء کے سامنے9
3642جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو18
4794عشقِ الٰہی وَسّے منہ پر وَلیاں ایہہ نشانی29
587خداداری چہ غم داری40
6791سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ کا نادر و نایاب نسخہ49
7765پاک محمد  مصطفیؐ  نبیوں کا سردار 55
852ابراہیم بنو64
9790    ’’ زکریا والی توبہ کرو‘‘77
10661وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم86
11236آرہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے94
12  779مسلمانوں پہ تب اِدبار آیا
      کہ جب تعلیمِ قرآں کو بُھلایا

105
13258جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے117
14383سچا رہنما قرآن شریف ہے130
15385سچی تہذیب وہ ہے جو قرآن شریف نے سکھلائی141
16687قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے( تقریر نمبر1)151
17688قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے( تقریر نمبر2)161
18195قرآن،جواہرات کی تھیلی ہے170
194دعا کے لیے اگر جواب جلدی مل جائے تو عموما اچھا نہیں ہوتا180
20780بزہد و ورع کوش و صدق و صفا
         و لیکن میفزائے بر مصطفٰی

187
21170ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے(تقریرنمبر1)195
22658ہر اِک نیکی کی جڑ یہ اِتّقا ہے(تقریر نمبر2)203
23651آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے
جو کہ رکھتے ہیں خدائے ذوالعجائب سے پیار

211
24631”تیری عاجزانہ راہیں اُس کو پسند آئیں “223
25214جو خاک میں ملے اسے ملتا ہے آشنا233
26204بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں253
27789وہی اُس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں264
28208ذاتیں وجہ شرافت نہیں271
2988اے میرے درخت وجود کی سرسبزشاخو!281
30777”میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں“(مسیحِ موعودؑ )  280
31652بادشاہ تیرے کپڑوں سےبرکت ڈھونڈیں گے300
3298راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا310
33793پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا پھر بہار آئی تو آئے ثلج کے آنے کے دن317
34764کل چلی تھی جو لیکھو پہ تیغ دعا325
35655کَشتیاں چلتی ہیں تا ہوں کُشتیاں336
36656زار بھی ہوگا تو ہوگا اُس گھڑی باحالِ زار343
37781صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا             ( تقریر نمبر 1)354
38782صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا             ( تقریر نمبر 2)363
39783صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا             ( تقریر نمبر 3)370
40784صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا             ( تقریر نمبر 4)380
41785صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا             ( تقریر نمبر 5)387
42786صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا (تقریر نمبر 6)397
43787صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا (تقریر نمبر 7)408
44788صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا (تقریر نمبر 8)419
45483جماعت احمدیہ کے عظیم الشان جلسہ سالانہ کی بنیادی اینٹ430
465محتاج ہے کچھ تھوڑے سے  اسے دے دو436
47745حضرت مسیح موعودؑ  کا صبر و تحمّل،  ضبطِ نفس اور قوّتِ برداشت442
48556تیسری عالمی ایٹمی  جنگ (حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کی پیشگوئیاں و ارشادات کی روشنی میں)451
49762کشتی نوح میں درج  نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو( تقریر نمبر 1)461
50763کشتی نوح میں درج  نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو( تقریر نمبر 2)471

مکمل کتاب کے لئے ٹائٹل پر کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے