جُعِلَتۡ لِیَ الۡاَرۡضُ مَسۡجِدًا وَّ طَہُوۡرًا (حضرت محمدؐ) ساری زمین میرے لئے مسجد اور طہارت کا ذریعہ بنا دی گئی ہے (تقریر نمبر 2)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’جو ہماری اس مسجد میں اس نیّت سے داخل ہو گا کہ بھلائی کی بات سیکھے یا بھلائی کی بات جانے وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہو گا۔ اور جو مسجد میں کسی اور نیّت سے آئے تو وہ اس شخص کی طرح ہو گا جو کسی ایسی چیز کو دیکھتا ہے جو اس کو حاصل نہیں ہوسکتی۔ ‘‘
(مسند احمد بن حنبل جلد 2صفحہ 350 مطبوعہ بیروت)
