درس نمبر17 بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور تجّلی قلب
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں خصوصیت سے تجلی قلب کے لیے یہ دُعا کیا کرتے تھے ۔
اللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِىْ قَلْبِىْ نُوْرًا وَّفِىْ بَصَرِىْ نُوْرًا وَّفِىْ سَمْعِىْ نُوْرًا وَّعَنْ يَّمِيْنِىْ نُوْرًا وَّعَنْ يَّسَارِيْ نُوْرًا وَّفَوْقِىْ نُوْرًا وَّتَحْتِىْ نُوْرًا وَّ اَمَامِىْ نُوْرًا وَّخَلْفِىْ نُوْرًا وَّ اجْعَلْ لِّیۡ نُوْرًا۔
(بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء اذا انتبہ بالیل)
یعنی اے میرے اللہ! میرے دل میں نور پیدا کر دے اور میری آنکھوں میں نور بخش اور میری سماعت کو نور دےاور میرے دائیں بھی نور ہو اور بائیں بھی نور ہو اور میرے اوپر اور نیچے بھی نور ہو۔میرے مولیٰ! بس تو مجھے سراپا نور ہی بنا دے۔
