حضرت مسیح موعودؑ کی احباب جماعت کو نصائح (ملفوظات جلد2 ایڈیشن 1984ء) (تقریر نمبر5)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”دُعا کے لئے رِقّت والے الفاظ تلاش کرنے چاہئیں۔ یہ مُناسب نہیں کہ انسان مسنُون دعاؤں کے ایسا پیچھے پڑے کہ اُن کو جنترمنتر کی طرح پڑھتا رہے اورحقیقت کو نہ پہچانے۔ اتّباع سنّت ضروری ہے۔ مگر تلاشِ رقّت بھی اتباع سنّت ہے۔ اپنی زبان میں جس کو تم خوب سمجھتے ہو۔ دُعا کرو۔ تاکہ دُعا میں جوش پیدا ہو۔ الفاظ پرست مخذُول.ہوتا ہے۔ حقیقت پرست بننا چاہئے ۔ مسنُون دعاؤں کو بھی برکت کے لئے پڑھنا چاہئے۔ مگر حقیقت کو پاؤ ۔ہاں جس کو عربی زبان سے موافقت اور فہم ہو وہ عربی میں پڑھے۔“
(ملفوظات جلد دوم صفحہ 338 )
