50تقاریر(جلد دوم)برموقع یوم مسیح موعودؑ2025ء

 اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم سورت ابراہیم کی آیت 6  میں حضرت موسیٰؑ کے اپنی قوم کے نام پیغام ” ذَکِّرْھُمْ بِاَیّٰمِ اللّٰہِ“ کہ اُنہیں اللہ کے دن یاد کرواتا رہ،  کو محفوظ فرمایا ہے۔ انبیاء کی یہ سُنَّت مستمرّہ رہی ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں کو اللہ کے فضلوں اور انعامات کے خاص دن یاد کرواتے رہتے ہیں تا اُس خدائے عزّ و جلّ کا شکریہ ادا کیا جا سکے جس نے اِن انبیاء کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ اِسی سُنَّت کی روشنی میں جماعتِ احمدیہ بھی سال بھر مختلف دن مناتی رہتی ہے اور ”مشاہدات“کو گزشتہ دو سالوں سے اِن اہم مبارک دنوں کے حوالے سے مواد تحریری و تقریری شکل کے علاوہ کتابی اشکال میں بھی مہیا کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ یہ 50  تقریریں اِسی تسلسل کی ایک  کڑی ہے جو یومِ مسیح موعودؑ 2025ء  کے موقع پر منصۂ شہود پر لایا جا رہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔  

مزید پڑھیں

30تقاریربابت رمضان المبارک 2025ء (جلداول)

طلوع ِہلال رمضان کے معانی تپش اور گرمائش کے ہیں ۔ایک روزے دار کو یہ گرمائش مادی اور روحانی دونوں طریق پر حاصل ہورہی ہوتی ہے۔ مادی اس لحاظ سے کہ بھوکا رہنے سے روزے دار کے اندر گرمی پیدا ہوتی ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ گرمی کے روزوں میں روزے دار کو اپنے […]

مزید پڑھیں

سیرت حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب

حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی وفات پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ میں فرمایا :
’’اللہ تعالیٰ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس فرزند اور آپؓ کی نشانی کے درجات بلند فرمائے جس نے اپنے درویشی کے عہد کو نبھایا اور خوب نبھایا۔ قدرتی طور پر ان کی وفات کے ساتھ مجھے فکرمندی بھی ہوئی کہ ایک کام کرنے والا بزرگ ہم سے جدا ہو گیا۔ وہ صرف میرے ماموں نہیں تھے بلکہ میرے دست راست تھے، اللہ تعالیٰ نے انہیں میرا سلطانِ نصیر بنایا ہوا تھا۔ تو فکر مندی تو بہرحال ہوئی لیکن پھر اللہ تعالیٰ کے سلوک اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے کئے گئے اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو دیکھ کر تسلی ہوتی ہے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 4مئی2007ء)

مزید پڑھیں

1974ء کے غلط فیصلے پر خدائی پکڑ اورزوال کے پچاس سال

جب مدینہ میں پہلی اسلامی ریاست قائم ہوئی جس کے سربراہ خود حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تھے تو آپؐ نے انتظامِ حکومت کی ضروریات کےتحت مردم شماری کا حکم دیا۔ پوچھا گیا۔ کسے مسلمان شمار کیا جائے ؟ تو آپؐ نے فرمایا: لوگوں میں سے جو زبان سے اسلام کا اقرار کرنے والے ہیں انہیں میرے لئےشمارکرو۔
(صحیح بخاری کتاب الجہاد)

مزید پڑھیں

تیس(30)دروسُ الحدیث بابت رمضان

"مشاہدات” رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹتے ہوئے، روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی و روحانی دروس ویب سائٹ پر اپلوڈ کر رہا ہے جن کی تعداد اب چودہ تک پہنچ چکی ہے۔ دنیا بھر سے درخواستوں پر یومِ مسیح موعود پر مختلف موضوعات پر 32 دروس فوری شائع کیے جارہے ہیں۔ درس 16 سے 32 تک آئندہ روزانہ ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں

عائلی زندگی اور حضرت مسیح موعودؑ کا بہترین اُسوہ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
”چاہئے کہ بیویوں سے خاوند کا ایسا تعلق ہو جیسے دو سچے اور حقیقی دوستوں کا ہوتا ہے۔ انسان کے اخلاق فاضلہ اور خداتعالیٰ سے تعلق کی پہلی گواہ تو یہی عورتیں ہوتی ہیں اگر انہیں سے اس کے تعلقات اچھے نہیں ہیں تو پھر کس طرح ممکن ہے کہ خداتعالیٰ سے صلح ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے خَیۡرُکُمۡ خَیۡرُکُمۡ لِاَھۡلِہِ تم میں سے اچھا وہ ہے جو اپنے اہل کیلئے اچھا ہے۔ “
(ملفوظات جلد سوم صفحہ :300-301)

مزید پڑھیں