مکرم صاحبزادہ مرزا رشید احمد صاحب
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے صاحبزادہ مرزا رشید احمد صاحب کے خطبہ نکاح میں فرمایا :
’’ عزیز رشید احمد کا نکاح عزیز میاں بشیر احمد صاحب کی لڑکی سے قرار پا رہا ہے ۔ جد کے لحاظ سے دونوں ایک ہی سلسلے میں منسلک ہو جاتے ہیں …وہ یاد رکھیں کہ وہ ایک ایسے انسان کے پوتے ہیں جو دنیا میں ایک عظیم الشان تغیّر کرنے آیا تھا ۔ وہ تغیّر شروع ہوچکا ہے ….عزیز رشید احمد کو سمجھنا چاہیے کہ اُن کے فرائض بہت ہیں ۔ اُن کو زید و بکر کا نمونہ دیکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اُن کے گھر میں نمونہ موجود ہے ۔ وہ دیکھیں کہ وہ مسیح موعود کی اولاد میں سے ہیں اور مسیح موعودؑ کا عظیم الشان اسوہ ان کے لیے موجود ہے ۔‘‘
( اخبار الفضل قادیان دارالامان 6جون 1924ء )
