رمضان اورتقویٰ لازم ملزوم ہیں-درس نمبر19
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں
’’ قرآن شریف روزہ کی اصل حقیقت اور فلاسفی کی طرف خود اشارہ فرماتا ہے اور کہتا ہے ….روزہ تمہارے لیے اس واسطے ہے کہ تقویٰ سیکھنے کی تم کو عادت پڑ جاوے ۔ ایک روزہ دار خداکے لیے ان تمام چیزوں کو ایک وقت ترک کرتا ہے جن کو شریعت نے حلال قرار دیا ہے اور ان کے کھانے پینے کی اجازت دی ہے صرف اس لیے کہ اس وقت میرے مولیٰ کی اجازت نہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ پھر وہی شخص ان چیزوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرے جن کی شریعت نے مطلق اجازت نہیں دی اور وہ حرام کھاوے ، پیوے اور بد کاری اور شہوت کو پوراکرے۔ ‘‘
(الحکم 24جنوری1904ء)
