زکوٰۃ کی فرضیت اور اِس کا نصاب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
”زکوٰۃ کا نام اسی لئے زکوٰۃ ہے کہ انسان اس کی بجا آوری سے یعنی اپنے مال کو جو اس کو بہت پیارا ہے للہ دینے سے بخل کی پلیدی سے پاک ہو جاتا ہے۔ اورجب بخل کی پلیدی جس سے انسان طبعًا بہت تعلق رکھتا ہے انسان کے اندر سے نکل جاتی ہے تو وہ کسی حد تک پاک بن کر خداسے جو اپنی ذات میں پاک ہے ایک مناسبت پیدا کرلیتاہے۔“
( براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد 21صفحہ 204-203)