اہلِ بیت کا مقام و مرتبہ(خلفائے خمسہ کے افاضات کی روشنی میں)

حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
’’حضرت امام حسینؓ نے معرکۂ کربلا میں بے شک جان دے دی۔ مگر آج تک اسلام اس قربانی پر ناز کرتا ہے۔‘‘
(خطبات محمود جلد نمبر16 صفحہ396)

Continue Reading

حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا

حضرت فاطمہؓ کے بارہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرشتے کے ذریعہ اطلاع پاکر ’’سَیِّدَۃُنِّسَاء الْجَنّۃ‘‘ کی خوشخبری دی تھی۔
( صحیح بخاری جلد دوم صفحہ500کتاب الانبیاء )

Continue Reading

اُمّ المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے دو عمدہ اوصاف کی گواہی دیتے ہوئے فرماتی ہیں:
”میمونہ ہم میں خدا خوفی اور صلہ رحمی میں ممتاز مقام رکھتی ہیں۔“

Continue Reading

20تقاریر بابت محرم الحرام

بابُ الدُّخُول جامعہ احمدیہ کی تعلیم کے دوران شیعہ ازم وہ مضمون تھا جو مجھے مشکل لگا کرتا تھا شاید اس کی ایک وجہ کم سِنی میں محرم کے دردناک واقعات  کو پڑھنے یا سننے کی سکت نہ ہوتی تھی۔ دل اُس محبت اور عقیدت کی وجہ سے جو بالطبع ایک احمدی کو حضرت مسیح […]

Continue Reading

اُمّ المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا
’’ حضرت خدیجہ ؓ نے اس وقت اپنے مال سے میری مدد کی جب باقی لوگوں کو اس کی توفیق نہیں ملی۔‘‘
(مسند احمد جلد6صفحہ118)

Continue Reading

اُمّ المومنین حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا

حضرت صفیہؓ نے جتنی زندگی بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گزاری ہمیشہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آرام کا بہت خیال رکھا۔ آنحضورؐ جب اعتکاف بیٹھتے تو آپؓ اپنے ہاتھوں سے کھانا تیار کرتی تھیں اور حضورؐ کو دینے جاتیں ۔ آپؓ کھانا بہت اچھا بناتی تھیں اور اس کا اعتراف حضرت عائشہؓ بھی کیا کرتی تھیں کہ
’’میں نے کوئی عورت صفیہ سے اچھا کھانا پکانے والی نہیں دیکھی ۔ ‘‘
( مطہر عائلی زندگی صفحہ85)

Continue Reading

اُمّ المومنین حضرت اُمِّ حبیبہ رضی اللہ عنہا

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر نہایت شدت سے عمل کرتی تھیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتی تھیں۔ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص ہر روز بارہ رکعات پڑھ لے جو نفل کے زمرے میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنادیتا ہے۔ حضرت ام حبیبہ ؓنے اپنی پوری زندگی پھر ان بارہ رکعات کو کبھی نہیں چھوڑا۔
(صحیح مسلم کتاب المسافرین و قصر ھا)

Continue Reading

اُم المؤمنین حضرت جویریہ بنتِ حارث رضی اللہ عنہا

حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا ایک بہادر ، ذہین اور سادہ مزاج خاتون تھیں حالانکہ آپؓ کی پرورش ایک امیر گھرانے میں ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں بالکل سادگی میں باقی ازواج مطہرات کی طرح آپؓ نے بھی اپنی زندگی گزاری ۔ حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کے دل میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش کرنے کا بہت جذبہ تھا ۔آپؓ اپنا اکثر وقت عبادت میں گزارتی تھیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے حجرے کے ایک کونے کو مخصوص کر لیا تھا ۔

Continue Reading

اُمّ المومنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت زینب رضی الله عنہا، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام ازواج مطہرات سے فخریہ کہا کرتی تھیں کہ تمہارا نکاح تمہارے گھر والوں نے کیا اور میرا نکاح اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں کے اوپرکیا۔
(صحیح بخاری کتاب: التوحيد، باب: وکان عرشه علي الماء)

Continue Reading