حضرت مسیح موعودؑ کی بعض احباب کو خصوصی دعاؤں کی ترغیب

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
رات کے آخری پہر میں اُٹھو اور وضوکرو اور چند دوگانہ اخلاص سے بجالاؤ اور دردمندی اور عاجزی سے یہ دعا کرو۔
”اے میرے محسن اور میرے خدا! مَیں ایک تیرا ناکارہ بندہ پُرمعصیت اور پُر غفلت ہوں۔ تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پرانعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔ تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔ سو اب بھی مجھ نالائق اور پرگناہ پر رحم کر اور میری بے باکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے اورکوئی چارہ گر نہیں۔آمین! ثم آمین۔“
(مکتوبات احمدیہ جلد5مکتوب نمبر2صفحہ3)

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی چند مقبول دعائیں ( تقریر نمبر 2)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مصائب ومشکلات، گناہوں اور غم سے نجات کی ایک دعا
”اے ہمارے ربّ! ہمارے گناہ بخش دے اور ہماری مصیبتیں اور تکلیفیں دور کردے اور ہمارے دلوں کو ہر غم سے نجات دے اور ہمارے معاملات خود سنبھال لے اور اے ہمارے محبوب! ہم جہاں بھی ہوں تو ہمارے ساتھ ہو اور ہماری کمزوریاں ڈھانپ دے اور ہمارے خوفوں سے امن دے۔ہم نے تجھ پر توکل کیا اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کیا۔اس دنیا میں اور آخرت میں تو ہی ہمارا مولیٰ ہے اور تو ہی سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔اے رب العالمین! قبول فرمالے۔“
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد17صفحہ 182)

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی چند مقبول دعائیں ( تقریر نمبر 1)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اللہ کے حضور عرض کرتے ہیں۔
”میں گنہگار ہوں اور کمزورہوں تیری دستگیری اور فضل کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا تو آپ رحم فرما مجھے پاک کر کیونکہ تیرے فضل وکرم کے سوا کوئی اور نہیں جو مجھے پاک.کرے۔“
(البدر جلد3صفحہ41)

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی چند الہامی دعائیں

اضافہ علم ومعرفت کے لئے 7جون 1906ء کو یہ دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوئی۔
رَبِّ اَرِنِیْ اَنوَارَکَ الکُلِیَّۃَ
کہ اے میرے رب! مجھے اپنے وہ انوار دکھا۔ جو محیط کل ہوں۔
(تذکرہ صفحہ534)

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کے قبولیت دعا کے ایمان افروز واقعات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”خلیفہ سید محمد حسن صاحب وزیراعظم پٹیالہ کسی ابتلا اور فکر اور غم میں مبتلا تھے ان کی طرف سے متواتر دعا کی درخواست ہوئی۔ اتفاقاً ایک دن یہ الہام ہوا۔
چل رہی ہے نسیم رحمت کی
جو دعا کیجئے قبول ہے آج

اس وقت مجھے یاد آیا کہ آج انہیں کے لئے دعا کی جائے۔ چنانچہ دعا کی گئی اور تھوڑے عرصہ کے بعد انہوں نے ابتلاء سے رہائی پائی اور بذریعہ خط اپنی رہائی سے اطلاع.دی۔“
(نزول المسیح ،روحانی خزائن جلد18صفحہ603)

مزید پڑھیں

دعاؤں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کانمونہ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”سب سے عمدہ دعا یہ ہے کہ خداتعالیٰ کی رضامندی اور گناہوں سے نجات حاصل ہو۔ کیونکہ گناہوں ہی سے دل سخت ہو جاتا اور انسان دنیا کا کیڑا بن جاتا ہے۔ ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ خداتعالیٰ ہم سے گناہوں کو جودل کوسخت کردیتے ہیں دور کردے اور اپنی رضامندی کی راہ دکھلائے۔“
(ملفوظات جلد4 صفحہ 30)

مزید پڑھیں

آدابِ دعا (بزبانِ مبارک حضرت مسیح موعودؑ )

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”بہت سی دعاؤں کے ردّ ہونے کا یہ بھی سِرّ ہے کہ دعا کرنے والا اپنی ضعیف الایمانی سے دعا کو مسترد کرالیتا ہے۔“
(ملفوظات جلد2صفحہ702)

مزید پڑھیں

دُعاکی حقیقت،اہمیت اور برکات (از روئے تحریرات حضرت مسیح موعودؑ )

قبولیت دعا کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”میں اپنے ذاتی تجربہ سے بھی دیکھ رہا ہوں کہ دعاؤں کی تاثیر آب و آتش کی تاثیر سے بڑھ کر ہے۔ بلکہ اسبابِ طبیعہ کے سلسلہ میں کوئی چیز ایسی عظیم التاثیر نہیں جیسی کہ دعا ہے۔“
(برکات الدعا ،روحانی خزائن جلد6صفحہ11)

مزید پڑھیں

آنحضرتؐ  کی مقبول  دعاؤں  کے کرشمے ( تقریر نمبر 2)

ایک جنگ میں مسلمانوں کو سخت پیاس کا سامنا کرنا پڑا، پانی میسر نہ تھا۔حضرت عمر ؓ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کی درخواست کی۔ آپؐ نے دعا کی، ’’اچانک ایک بادل اٹھا اور اتنا برسا کہ مسلمانوں کی ضرورت پوری ہو گئی اور پھر وہ بادل چھٹ گئے۔“
(الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ للقاضی عیاض جلد 1 صفحہ457)

مزید پڑھیں

آنحضرتؐ  کی مقبول  دعاؤں  کے کرشمے ( تقریر نمبر 1)

حضرت جابرؓ کے والد حضرت عبداللہ ؓ شہید ہو گئے تھے جن کے ذمہ یہودی ساہوکاروں کا کچھ قرض تھا،جس کا وہ حضرت جابرؓ سے سختی کے ساتھ مطالبہ کر رہے تھے۔پتہ چلنے پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باغ میں تشریف لا کر دعا کی۔ اس دعا کی برکت سے کھجور کا اتنا پھل ہوا کہ قرض ادا کر کے بھی نصف کے قریب کھجور بچ رہی۔
(بخاری کتاب المغازی باب غزوہ احد و کتاب الاستقراض)

مزید پڑھیں