ماہِ رمضان اور روزہ کی اہمیت، فرضیت، فضیلت اوربرکات (حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات کی روشنی میں) (تقریر نمبر 2)
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتےہیں:
’’روزہ بمقابل نماز نہیں ہے بلکہ روزہ کا مقصد نماز ہے اور نمازوں کی حالت کو درست کرنا ہے۔ پس اگر روزہ میں نمازیں نہ سنوریں تو روزہ بے کار ہے۔ اگر روزہ میں نمازیں سنور جائیں تو روزہ نماز کا معراج اور نماز میں روزے کا معراج بن جاتی ہیں۔ پس اس میں تفریق نہ کریں ورنہ مضمون بالکل بگڑ جائے گا۔ حقیقت میں روزہ کے دوران جتنی نمازیں سنوریں گی اتنا ہی روزہ کا آپ پھل پائیں گے اور اس حد تک سنور جانی چاہئیں کہ گویا آپ کو خدا نظر آ گیا اور گویا اللہ آپ کو دیکھنے لگا ۔‘‘
(خطبہ جمعہ 16؍ جنوری 1998ء )
