حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ(سیرت و سوانح)
حضرت اُمّ طاہرؓ ہروقت کے لیے خود بھی دعا کرتیں اور دوسروں سے یہ دعا کرواتیں کہ
’ ’میرا ایک ہی بیٹا ہے، خدا کرے یہ خادم دین ہو۔ مَیں نے اسے خدا کے راستہ میں وقف کیا ہے‘۔ پھر آنسوؤں کے ساتھ یہ جملے بار بار دہراتیں کہ خدایا ! میرا طاری تیرا پرستار ہو، یہ عابدو زاہد ہو، اسے خادم دین بنائیو! اسے اپنے عشق اور حضرت محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق اور حضرت مسیح موعودؑ کے عشق میں سرشار کرنا۔‘‘
( سیرت حضرت اُم طاہرؓ از ملک صلاح الدین صفحہ 224 )
