تقریر بابت سیرت حضرت مسیح موعودؑ حضرت مسیح موعودؑ کا صبر و تحمّل، ضبطِ نفس اور قوّتِ برداشت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
’’اپنے نفس پر اتنا قابو رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ نے میرے نفس کو ایسا مسلمان بنایا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک سال بھر میرے سامنے بیٹھ کر میرے نفس کو گندی سے گندی گالی دیتا رہے، آخر وہی شرمندہ ہو گا۔ اور اسے اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ میرے پاؤں جگہ سے اکھاڑ نہ سکا۔‘‘
)سیرت حضرت مسیح موعودؑ از مولانا عبدالکریمؓ سیالکوٹی صفحہ51۔52(
