فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ پس (اے جنّ و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لَا بِشَیْئٍ مِنْ نِعْمَکَ رَبَّنَا نُکَذَّبُ فَلَکَ الْحَمْد
اے ہمارے ربّ! ہم تیری کسی بھی نعمت کا انکار نہیں کرتے۔ پس سب تعریف تیرے لیے ہے۔

مزید پڑھیں

جماعت احمدیہ کی صحافت اور روایتی صحافت میں فرق

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
” اِس زمانہ میں خداتعالیٰ نے چاہا کہ سیف یعنی تلوار کا کام قلم سے لیا جائے اور تحریر سے مقابلہ کر کے مخالفوں کو پست کیاجائے۔ اس وقت جو ضرورت ہے و ہ یقیناً سمجھ لو سیف کی نہیں قلم کی ہے۔“
(ملفوظات جلد اوّل صفحہ59)

مزید پڑھیں

صحافت اور ذرائع اِبلاغ کی ضرورت اور اہمیت

حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
’’اخبار قوم کی زندگی کی علامت ہوتا ہے۔ جو قوم زندہ رہنا چاہتی ہے۔ اسے اخبار کو زندہ رکھنا چاہئے اور اپنے اخبار کے مطالعہ کی عادت ڈالنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان امور پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔‘‘
(الفضل 31دسمبر 1954ء)

مزید پڑھیں

جدید ایجادات کا درست اور برمحل استعمال

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ فرماتے ہیں:
”آجکل انٹر نیٹ اور ای میل …کے بارے میں …غور کریں کہ کس طرح استعمال کرنا ہے، کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس کے غلط استعمال جو ہورہے ہیں تو اس کا صحیح استعمال کیوں نہ کیا جائے۔“
(خطبہ جمعہ 22؍دسمبر 2006ء)

مزید پڑھیں

قيامِ نماز ۔ حصول الْبِّر کا ذريعہ ( مسیح  موعودؑ)

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
” پس وہ لوگ جو …اپنی نمازوں کی مُحَافَظَت کرتے ہیں اور گو مال کا نقصان ہو یا عزت کا نقصان ہو یا نماز کی وجہ سے کوئی ناراض ہو جائے نماز کو نہیں چھوڑتے اور اُس کے ضائع ہونے کے اندیشہ میں سخت بے تاب ہوتے اور پیچ و تاب کھاتے گویا مر ہی جاتے ہیں اور نہيں چاہتے کہ ایک دم بھی یادِالٰہی سے الگ ہوں۔ وہ درحقیقت نماز اور یادِالٰہی کو اپنی ضروری غذا سمجھتے ہیں جس پر اُن کی زندگی کا مدار ہے ۔“
(براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 212-213)

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ  کا جادوئی روحانی انقلاب

حضرت مولوی حسن علی صاحب بھاگلپوری صاحب  مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو مخاطب کرکے بیعت کے فوائد بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
’’ قرآن کریم کی جو عظمت اب میرے دل میں ہے، خود پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت جو میرے دل میں اب ہے پہلے نہ تھی۔ یہ سب حضرت مرزا صاحب کی بدولت ہے‘‘
(اصحاب احمد جلد 14 صفحہ56)

مزید پڑھیں

بہتان طرازی اور الزام تراشی۔ایک گنا ہِ کبیرہ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’ رہائی یافتہ مومن وہ لوگ ہیں جو لغو کاموں اور لغو باتوں اور لغو حرکتوں اور لغو مجلسوں اور لغو صحبتوں سے اور لغو تعلقات سے اور لغو جوشوں سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔‘‘
(تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد سوم صفحہ359)

مزید پڑھیں

حفاظت و سیکیورٹی کی ضرورت ، اہمیت اور اس کے فوائد

حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ فرماتےہیں:
”ماحول اور حال کو مدّ نظر رکھنا چاہئے ۔ دشمنوں کی طرف سے چوکس رہو اور ساتھ ہی اپنا ایمان بھی مضبوط رکھو کہ تمہارا خدا تمہارے چاروں طرف ہے۔ “
(خطبات محمود جلد 22 صفحہ604)

مزید پڑھیں

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں ( پس منظر اور ضرورت )

حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ فرماتےہیں:
’’ مَیں نے اپنی عمر میں سینکڑوں مرتبہ قرآن کریم کا نہایت تدبُّر سے مطالعہ کیا ہے اس میں ایک آیت بھی ایسی نہیں جو کہ دنیاوی معاملات میں ایک مسلم اور غیر مسلم میں تفریق کی تعلیم دیتی ہو۔ شریعت بنی نوع انسان کے لیے خالصتاً باعث رحمت ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے دلوں کو محبت ،پیار اور ہمدردی سے جیتا تھا۔ اگر ہم بھی لوگوں کے دلوں کو فتح کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ قرآن کریم کی تعلیم کا خلاصہ یہ ہے سب سے محبت اور نفرت کسی سے نہیں ۔یہی طریق ہے دلوں کو جیتنے کا ۔اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں۔‘‘
( دورہ مغرب صفحہ 523)

مزید پڑھیں