اہلِ بیت اور صحابہؓ کی تعظیم و توقیر(بزبانِ مبارک حضرت خلیفۃُ المسیح الرابعؒ )
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”محرم میں محبت کی اور باہم رشتوں کو باندھنے کی تعلیم دینی ضروری ہے اور جیسا کہ مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے حقیقت یہ ہے کہ اول زور روحانی تعلق پر دینا ضروری ہے اور پھر جسمانی طور پر اگر تعلق ہے تو اس تعلق میں اضافہ ہو گا کمی نہیں ہو سکتی۔ یعنی جسمانی تعلق سونے پر سہاگے کا کام دے گا لیکن شرط یہ ہے کہ پہلے روحانی تعلق قائم ہو اور روحانی تعلق پر زور دیا جائے پھر زائد کے طور پر جب جسمانی رشتہ دکھائی دے گا تو لازمًا سب کو محبت ہو گی۔“
(خطبہ جمعہ فرمودہ 17جون 1993ء)
