Hello world!
Welcome to WordPress. This is your first post. Edit or delete it, then start writing!
مزید پڑھیںWelcome to WordPress. This is your first post. Edit or delete it, then start writing!
مزید پڑھیںحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے محرم میں درود پڑھنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:
”آج کل، خاص طور پر اس مہینے میں اور ہمیشہ بھی جبکہ دشمنی بھی آج کل خاص طور پر پاکستان میں بھی اور دوسری جگہوں پہ بھی اپنے عروج پر اور زوروں پر ہے ہمیں چاہیے کہ دعاؤں پر بہت زور دیں۔ درود شریف پڑھنے پر بہت زور دیں اور جتنا اللہ تعالیٰ کے حضور ہم جھکیں گے اتنا ہی جلدی اللہ تعالیٰ ہمیں فتح نصیب کرے گا، کامیابی.وکامرانی نصیب فرمائے گا۔ ان دنوں میں خاص طور پہ دوسرے مسلمانوں کے لیے بھی دعا کریں۔ وہ مسلمان فرقے ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے پر لگے ہوئے ہیں اور ان دنوں میں خاص طور پر جب دس محرّم آتی ہے تو تاریخ ابھی تک تو یہی بتا رہی ہے کہ کہیں نہ کہیں امام بارگاہوں پہ اور تعزیوں پہ یا مختلف جگہوں پہ حملے بھی ہوتے ہیں اور پھر کئی لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے، دین کے نام پر شہید کیا جاتا ہے ۔“
(خطبہ جمعہ 28؍اگست 2020ء)
خلفاء نے اِن دنوں میں کثرت سے درود شریف پڑھنے کی طرف بارہا توجہ دلائی ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰٓ اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰٓ اِبْرَاہِیْمَ وَعَلیٰٓ اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰٓ اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَا بَارَکْتَ عَلیٰٓ اِبْرَاہِیْمَ وَعَلیٰٓ اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
ایک موقع پررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’ماہ رمضان کے بعد سب مہینوں سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے ہیں۔‘‘
(مسلم کتاب الصیام باب فضل صوم المحرم)
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
’’ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی ایک جگہ فرمایا ہے کہ اصل عید اور خوشی کا دن اور مبارک دن وہ ہوتا ہے جو انسان کی توبہ کا دن ہوتا ہے۔ اس کی مغفرت اور بخشش کا دن ہوتا ہے۔ جو انسان کی روحانی منازل کی طرف نشان دہی کروانے کا دن ہوتا ہے۔ جو دن ایک انسان کو روحانی ترقی کے راستوں کی طرف رہنمائی کرنے والا دن ہوتا ہے۔ جو دن حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف توجہ دلانے والا دن ہوتا ہے۔ جو دن اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور استعدادوں کو بروئے کار لانے کی طرف توجہ دلانے والادن ہوتا ہے۔ جو دن اللہ تعالیٰ کا قرب پانےکے لیے عملی کوششوں کا دن ہوتا ہے۔ پس ہمارے سال اور دن اُس صورت میں ہمارے لیے مبارک بنیں گے جب ان مقاصد کے حصول کے لیے ہم خالص ہو کر، اللہ تعالیٰ کی مدد مانگتے ہوئے، اس کے آگے جھکیں گے۔ اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘
(خطبہ جمعہ بیان فرمودہ یکم جنوری 2010ء)
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے فرمایا:
” محرم ایک دردناک واقعہ کی یاد دلاتا ہے … تو اس موقع پر خوشی منانا اچھی بات نہیں… یہ دس دن جو ہیں استغفار اور دُعا اور دُرود میں گزارنے چاہئیں۔ کثرت سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اولاد پر جو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نسل سے تھی۔ کثرت سے درودپڑھیں۔ “
)مجلس عرفان تاریخ 14 اپریل 2000ء(
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:
’’ہر مہینہ اپنے اندر خیر اور شر کے لوازم رکھتا ہے اس لئے دعا کرنی چاہئے۔‘‘
(ملفوظات جلد سوم صفحہ323)
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان چار اعمال کو کبھی ترک نہیں فرماتے تھے ۔ دسویں محرم کے روزے، عشرہ ذوالحجہ کے روزے ، ہرمہینہ کے تین روزے اور نمازِ فجر سے قبل دو رکعات ۔
(احمد بن حنبل فی المسند۔ 287)
حضرت مصلح موعود ؓ اخلاقِ حسنہ اپنانے کی اہمیت بیان کرتےہوئے فرماتےہیں :
”پس دلائل مذہبی ، دعائیں اور اخلاق فاضلہ یہی ہماری توپیں اور یہی ہماری تلواریں، انہی توپوں اور انہی تلواروں سے ہم نے دنیا کے تمام ادیان کو فتح کرکے اسلام کا پرچم لہرانا اور ان پر غلبہ و اقتدار حاصل کرنا ہے اور اگر نوجوانوں میں یہ مہم جاری رہی تو ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت جلد ایک نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی مسلح فوج تیار کرلیں گے جس کے مقابلہ میں کوئی دشمن نہیں ٹھہرسکے گا۔ “
( خطبہ جمعہ 17 مارچ 1939 مطبوعہ الفضل 7 اپریل 1939ء)
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
” جس نے حسن و حسین سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے دشمنی کی اس نے مجھ سے دشمنی کی۔“
(سنن ابن ماجه باب فى فضائل اصحاب رسول اللّٰہؐ باب فَضْلِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ ابْنَيْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْهُمْ)