70 تقاریربرائے خدام الاحمدیہ   

اعلانات تعارف کتب تقاریر ذیلی تنظیمیں

کِواڑ

”مشاہدات“ کے قارئین کے لیے یہ امر خوشی کا باعث ہوگا کہ لجنہ اماء اللہ کی 100 تقاریر اور مجلس انصاراللہ سے متعلقہ 65 تقاریر کے مجموعوں  کے بعد مجلس خدام الاحمدیہ کے لیے 70 تقاریر کا مجموعہ پیش ہے۔ یہ مجموعی طور پر ادارہ ”مشاہدات“ کا 13واں  مجموعہ ہے  اور یوں ان 13 مجموعوں  میں مجموعی  طور پر 557 تقاریرکو سمو دیا گیا ہے۔ بعض تقاریر ایک سے زائد مجموعوں میں دو بار بھی آئیں ہیں  جبکہ کل تقاریر کی تعداد 550 کے فگر کو چھو رہی ہے ۔الحمدللّٰہ رب العالمین

 نوجوان معاشرے میں کسی کمیونٹی یا قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔یہ عمر کے اُس حصہ میں ہوتے ہیں جب جسم جہاں بھرپور طاقت رکھتا ہے وہاں کچھ کر گزرنے کے عزائم بہت پختہ ہوتے ہیں اسی لیے بانی خدام الاحمدیہ نے فرمایا تھا کہ قوموں کی اصلاح نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی اس حوالہ سے آپؓ فرماتے ہیں:

’’ مَیں نے متواتر جماعت کو اِس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ قوموں کی اصلاح نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ نئی نسلیں جب تک اِس دین اور اِن اصول کی حامل نہ ہوں جن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اُس کے نبی اور ماموردنیا میں قائم کرتے ہیں اُس وقت تک اس سلسلہ کی ترقی کی طرف کبھی بھی صحیح معنوں میں قدم نہیں اٹھ سکتا…… خدام الاحمدیہ سے مراد یہی ہے کہ احمدیت کے خادم ۔ یہ نام اُنہیں یہ بات بھی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا کہ وہ خادم ہیں مخدوم نہیں۔‘‘

( الفضل 10؍اپریل 1938ء(

 اسلام کے دَور ِاول کو دیکھیں تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک  دَورمیں آپؐ نے اسلام پر ایمان لانے والوں کی ایسی عمدہ اور نیک تربیت کی کہ دوسرے نمبر پر اسلام لانے والے جوان حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ بالآخر خلافت کے مقام پر فائز ہوئے اور انس، حضرتِ انس رضی اللہ عنہ کے مقام پر فائز ہو کر اسلام کی اس پیاری تعلیم کہ راز کو راز رکھیں  پر عمل کر کے تاریخ رقم کی جب والدہ نے آپؓ سے پوچھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کہاں بھجوایا تھا اور پیغام کیا تھا؟ تو یہ نوجوان جواب دیتا ہے کہ یہ راز ہے۔ اے ماں !میں نہیں بتا سکتا ۔

حضرت معوذؓ اور حضرت معاذؓ نوجوان ہی تھے جنہوں نےآناً فاناً ابو جہل پر لپک کر اُسے قتل کر دیا ۔انہی بہادر نوجوان صحابہ کی اصلاح اور تربیت کو دیکھ کر بانی مجلس خدام الاحمدیہ نے فرمایا کہ قوموں کی اصلاح نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ مجلس خدام الاحمدیہ تشکیل پانے کے بعد ہمارے چاروں خلفاءنے صحابہ جیسے پختہ ایمان اور حسین اعمال والے سپوت  جماعت میں پیدا کرنے کے لیے جہاں خطبات و خطابات ارشاد فرمائے وہاں عملی اقدام بھی اٹھائے کہ آج دنیا بھر کی قریبًا تمام جماعتوں میں جانی، مالی اور عزت کی قربانی کرنے والے نوجوان خدام موجود ہیں جن کے بل بوتے پر جماعتیں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں۔ آپ قارئین  اِن قربانیوں اور خلیفۃ المسیح کی اطاعت کا ایک عکس، ایک تصویر اِن 70تقاریر میں دیکھ سکیں گے جس کا تسلسل 550 تقاریر کے بعد بھی ان شاءاللہ جاری و ساری رہے گا۔

 اس مسودہ کی تیاری میں میرے ساتھ نوجوان طبقہ نے تعاون فرمایا جن میں زاہد محمود، سعید الدین احمد، عامر محمود، منہاس محمود اور شہزاد احمد اشرف شامل ہیں نیز بعض مخلص خواتین نے بھی ہاتھ بٹایا جن میں مسز عائشہ منصور چوہدری، مسز عطیۃ العلیم، مسزصدف علیم صدیقی شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان تمام کو جزائےخیر عطا فرمائے۔ فجزاھم اللّٰہ تعالیٰ احسن الجزاء  فی الدنیا و الآخرۃ و کان اللّٰہ معھم و ایدھم بنصرہ۔آمین

اللہ کرے کہ  یہ مسودہ بہت سوں کے لیے فائدہ کا موجب ہو۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

 حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی فرماتے ہیں:

’’خدام الاحمدیہ کے حوالے سے بتا دوں کہ خدام الاحمدیہ کا ایک کام، بہت بڑا کام خلافتِ احمدیہ کی حفاظت بھی ہے اور اس کے لیے وہ عہد بھی کرتے ہیں…. اصل حفاظت یہ ہے کہ خلیفۂ وقت کے الفاظ کو پھیلایا جائے۔ اِن پر عمل کیا جائے۔ اِن پر عمل کروایا جائے اور نئی نسل کو سنبھالا جائے۔ صرف یہ دعویٰ کر لینا کافی نہیں کہ ہم دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے۔ یہ لڑائی کا تو مسئلہ نہیں ہے۔ آج کل کی لڑائی، آج کل کا جہاد یہ ہے کہ باتوں پر عمل کیا جائے اور یہی وہ اصل کام ہے جو خدام الاحمدیہ نے کرنا ہے۔“

)خطاب 25؍اکتوبر 2019ء بمقام مہدی آباد جرمنی(

خاکسار

 ۔۔۔حنیف احمد محمود۔ برطانیہ

(سابق ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن لندن)

16؍ستمبر 2024ء

۔ بمطابق 12 ربیع الاوّل 1446 ہجری

ویب سائیٹ:             www.mushahedat.com

فون نمبر:                  +44 73 7615 9966

انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
1278ذیلی تنظیموں کا قیام اورحضرت مصلح موعودؓ کا عظیم کارنامہ1
272عہد بیعت،عہد خدام الاحمدیہ  اور معروف فیصلے کی اہمیت اور ضرورت13
392خدام الاحمدیہ کا عہد اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں23
4130جماعتی و ذیلی عہدیداران کو اپنے سپرد امانتوں کا حق ادا کرنے کی ہدایات34
5319جماعتی پروگرامز،میٹنگز اور اجلاسات میں شمولیت کی اہمیت و برکات47
6116قوموں کی اصلاح نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی58
7187ایک مقدس عہد(حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد کا ایفائے عہد)68
8304ہم اللہ تعالیٰ سے تعلق کیسے مضبوط کر سکتے ہیں؟80
997اللہ تعالیٰ سے کبھی بے وفائی نہ کرنا85
10296اچھے دوست بنانے کی اہمیت96
11160صحبت صالح ترا صالح کند102
1257تلاوت قرآن کریم کی اہمیت ،برکات اور آداب117
13286ترجمہ قرآن کریم کی اہمیت129
14109میرے آقاحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نوجوانوں کے لیے نمونہ139
15488اسلام ، محمد رسو ل اللہؐ  کا مدرسہ ہے(حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ)148
16141آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور غصہ نہ کرنے کی تعلیم156
17123حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادات (احادیث نبوی کی روشنی میں)166
18146درود شریف کی اہمیت،فضیلت اور برکات176
19301نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے184
20311خلافت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے190
21203ہماری ساری ترقیات کا دارومدار خلافت سے وابستگی میں ہی پنہاں ہے199
22377اطاعتِ خلافت کی اہمیت اور اِس کی برکات216
23165خطبات امام ،ہمارے لیے ایک چراغ ہیں228
24206وہی  شاخ پھل لا سکتی ہے جو درخت کے ساتھ ہو241
2558درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے249
2688اے میرے درخت وجود کی سرسبزشاخو!258
27438اصلاحِ نفس266
28291ذاتی اصلاح کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں277
29380اپنے نفس کا مطالعہ کرتے رہو283
30143فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ294
3128اَلْجَنَّۃُ تَحْتَ اَقْدَامِ الْاُمَّہَاتِ303
3234والدین سے حسن سلوک311
3365رشتہ داریوں کا تقدس و احترام319
34201دُعَاءُ الْوَالِدِ لِوَلَدِ ہٖ کَدُعَاءِ النَّبِیِّ لِاُ مَّتِہ327
351شاگرد نے جو پایا استاد کی دولت ہے330
36135استاد کا ادب و احترام اور بلند مرتبہ334
37124نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ فاضلہ340
38459ایک احمدی خادم کے اوصاف ۔ پانچ بنیادی اخلاق349
39127مذہبی آزادی اور رواداری کی اسلامی تعلیم اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ366
40157افواہ سازی ایک بڑی خیانت ہے374
41295اچھی بات کہو یا خاموش رہو385
42419لَیْسَ الْخَبَرُ کَالْمُعَایَنَۃ389
43331حضرت مسیح موعودؑ کی اپنی اولاد کے حق میں دعائیں399
44307اے میرے ربّ! میرے علم میں اضافہ فرما409
45200مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہمیت و برکات414
4671وقف زندگی کی اہمیت اور برکات427
4790حضرت مسیح موعود ؑ کے ارشارات کی روشنی میں درازی عمر کا نسخہ436
48115حُبُّ الْوَ طَنِ مِنَ الْا یْمَانِ444
49167”میں اپنے پیاروں کی نسبت“”تو ایک ہو ساری دنیا میں“452
50154اَلشَّبَابُ شُعْبَةٌ مِّنَ الْجُنُوْنِ461
5143صحت مند اور تونامومن، کمزور مومن سے بہتر ہے474
5277نوجوانوں کو کلائیوں پر دھاگے کے بینڈ، بالی اور لاکٹ پہننے کی ممانعت481
5391خود احتسابی،ترقی کا ایک زینہ ہے492
5493عمل، ایمان کا زیور ہے500
5599خدمتِ دین کو اک فضل ِالہٰی جانو509
5698راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا517
57170ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے524
58188ہیلو وین کا تہوار اور جماعت احمدیہ کی تعلیم532
59204بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں545
60207نشہ آور اشیاء کی ممانعت اور اِس کے مُضِرّات556
61209سوشل میڈیاکی لَت،ایک نشے سے کم نہیں573
62218ہمارا امتیازی نشان،خدمت خلق (حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں)597
63220دعوت الیٰ اللہ کی اہمیت،عظمت اور برکات610
64229وقف عارضی کی ضرورت و اہمیت627
65412مالی قر بانی کی اہمیت و برکات645
66413باشرح چندوں کی ادائیگی کی اہمیت و برکات651
67231”وقف جدید“ مقاصد اور برکات و ثمرات659
68217تحریک جدید کیا ہے اور اس کے ثمرات (دفتر ششم کا شکر الہٰی اور دعاؤں کے ساتھ آغاز)673
69200مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہمیت و برکات691
70159آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی والدین کو بچوں سے دوستانہ تعلق کی تعلیم704

کتاب پڑھنے کے لئے ٹائٹل یا لنک پر کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے