25 تقاریر بابت انفاق فی سبیل اللّٰہ

اعلانات تحریک جدید تربیت و اصلاح تعارف کتب تقاریر مالی قربانی وقف جدید

پیش لفظ

(25 تقاریر بابت انفاق فی سبیل اللّٰہ)

ایک مومن پر ہر لمحہ اور ہر لحظہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے انعامات و افضال کا شکر ادا کرنا لازم ہے۔ جب ایک سال قبل دنیا میں اللہ تعالیٰ کی پھیلی انگنت نعمتوں کو مشاہدہ کر کے خاکسار نے ”مشاہدات“ کے نام سے لکھنا شروع کیا اس وقت میرے ذہن وقلب میں حضرت خلیفۃ المسیح  الثالث رحمہ اللہ کی وہ لازوال تحریک بھی تھی کہ آپ جب سیر کریں  یا  سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ  کے تحت دنیا دیکھنے کے لیے باہر نکلیں تو اپنے اللہ کے فضلوں اور نعمتوں کا مشاہدہ کر کے انہیں شکر الہٰی کے طور پر قلمبند بھی کریں۔ میں اُس وقت جامعہ احمدیہ کا طالب علم تھا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ حضور رحمہ اللہ نے جماعتی و ذیلی تنظیموں کی سطح پر مضامین لکھنے کے مقابلے کروا کر اول،دوئم اور سوئم آنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی شروع فرمایا تھا۔ کچھ اسی سوچ کے ساتھ خاکسار نے مشاہدہ و معائنہ کر کے لکھنا شروع کیا چونکہ دنیا میں پھیلےعلم سے کچھ پانا بھی  ایک بہت بڑا انعام خداوندی ہے اس  لئے ” مشاہدات“ کا دھارا مضامین بالخصوص تقاریر کی طرف چل نکلا کیونکہ احباب وہ خواتین جماعت، نوجوان نسل اور بچوں و بچیوں کو مختلف عناوین پر تقاریر کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے خاکسار کی 70 سالہ زندگی( جن میں 46 سال تو مربی کے طورپرسفر ہے) میں جو انگنت فضل نازل فرمائے انہی کے تسلسل کو ملاحظہ کرتے ہوئے ایک سال (365دن) کے قلیل کے عرصے میں 436 مشاہدات لکھنے اور ان کو دنیا بھر میں عام کرنے کی توفیق دی نیز ان میں سے 358مشاہدات کو 8 مختلف عناوین کے تحت کتابی شکل میں یکجا کر دیا گیا اور باقی پر کام جاری ہے۔ مالی سال 2024 ءکے اختتام پر 26 تقاریر پر مشتمل آٹھویں  کاوش پیش ہے۔ الحمدللّٰہ ذالک

یہ مشاہدات دنیا بھر میں پسند کیے جا رہے ہیں اور بچے، واقفین نو/ واقفات نو،  اطفال، ناصرات،  خدام ، انصار اور لجنہ  ممبرات اپنے اپنے تقریری مقابلہ جات میں ان تقاریر سے استفادہ کر کے امتیازی پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔ بہت سے خیر خواہ اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ تمام کا یہاں ذکر مشکل ہے تاہم قادیان سے مکرم سیدطفیل احمد شہباز صاحب یوں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں:

”ان کاوشوں کے لئے دلی مبارکباد قبول فرمائیں۔ یقین مانیں کہ آپ کے لئے دل سے دعا نکلتی ہے۔ آپ نے یہ سلسلہ شروع کرکے جماعت کے ہر فرد کی دیرینہ آرزو پوری کر دی ہے۔ ان کاوشوں کی جس قدر بھی تعریف کی جائے اور دعا کی جائے ، وہ کم ہے۔ پہلے پہل بعض افراد جماعت جماعتی جلسوں میں تقریر کرنا تو چاہتے تھے لیکن مواد کی تلاش اور فراہمی کی صعوبت ان کے تقریر کرنے کے جذبے کو ماند کردیتا تھا۔ یا پھر وہ جماعت کے مربیان کے پاس دوڑے دوڑے جاتے ہیں۔ کبھی منتیں کی جاتی ہیں تو کبھی اور صورت حال پیدا ہوتی تھی۔ ان تمام دشواریوں سے جماعت کو آپ نے چھٹکارہ دلا دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی صحت اور قلم میں برکت دے اور اجر عظیم سے نوازے ۔ آمین“

 مکرم ہادی علی چوہدری صاحب مربی سلسلہ ونائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے مجھے لکھا:

” آپ کی طرف سے ہمیشہ علم وحقائق کے تحفے ملتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی محنتوں کے عظیم اجر عطافرمائے۔“

میرا یہ طریق رہا ہے کہ ہر کتاب کے ابتدائیہ میں تعاون کرنے والے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ اِن 26  تقاریر کی تیاری، کمپوزنگ،سیٹنگ و ترسیل کے علاوہ کتابی شکل دینے  میں دنیا بھر سے دسیوں لوگوں نے حصہ لیا جیسے مکرم زاہد محمود، مکرمہ عائشہ چوہدری آف جرمنی، مکرم منہاس محمود آف جرمنی، مکرمہ.فائقہ بشرٰی، مکرمہ عطیۃ العلیم آف ہالینڈ، مکرم سعید الدین احمد آف برطانیہ،مکرم عامر محمود آف شیفیلڈ یو کے، مکرم فضل عمر شاہد آف لٹویا، مکرم سید عمار احمد آف جرمنی اور مکرم شہزاد اشرف ۔ جن احباب و خواتین کے مضامین سے ان تقاریر کی تیاری میں مدد لی گئی وہ  اور اِن کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر تقاریر کو پڑھ کر آگے  Large Scale  پر شیئر کرنے والے بھی شکریہ کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ اِن تمام  کو نیک جزاء دے اور اِن کی خدمات کو قبول فرمائے۔ کَانَ اللّٰہُ مَعَہُم۔۔

خاکسار

۔۔۔۔حنیف احمد محمود۔ برطانیہ

(سابق ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن لندن) یکم جون  2024ء

انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
1  422انفاق فی سبیل اللہ (از روئے قرآن کریم)1
2  411انفاق فی سبیلِ للہ (از روئے اقوال رسولؐ)9
3  417مالی قر بانی  کی ترغیب (از ارشادات حضرت مسیح موعودؑ)16
4  423مالی قربانی کی اہمیت (از ارشادات خلفائے حضرت مسیح موعودؑ)25
5  424مالی قر بانی کی اہمیت (از ارشادات حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ )34
6  418مالی قربانی کی اہمیت (از ارشادات حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ)40
760انفاق فی سبیل اللہ49
870اسلام میں مالی قربانیوں کی اہمیت اور اِ س کی برکات59
9412مالی قر بانی کی اہمیت و برکات67
10  89ہر چہ داری خرچ کن دَر راهِ او اللہ کو قرضۂ حسنہ73
11416مالی قر بانی ۔ جماعت احمدیہ کا طُرّہ امتیاز ہے83
12413با شرح چندوں کی ادائیگی کی اہمیت  و برکات91
13433خلفاء کی مالی تحریکات99
14426خلافت خامسہ  میں مالی قربانیوں کے چند ایمان افروز  واقعات109
15425صحابہ مسیح موعودؑ کی مالی قربانیوں کے ایمان افروز  واقعات122
16429زکوٰۃ کی فرضیت اور اِس کا نصاب131
17427صدقہ و خیرات کی حقیقت اور برکات142
18428صدقہ و خیرات کی اہمیت و برکات (از روئے احادیث)151
19316نظام وصیت۔ روحانی،اخلاقی اور مادی ترقیات کا ذریعہ158
20314نظام وصیت اور صحابہ و تابعین مسیح موعودؑ کی قربانیاں169
21369رمضان اور نظام وصیت میں شمولیت177
22356رمضان اور مالی قربانی  )فدیہ ،فطرانہ، صدقات و خیرات(183
23368رمضان اور تحریک جدید ، وقف جدید190
24374انصار اللہ اور انفاق فی سبیل اللہ197
2536احمدی مستورات کی مالی و جانی قربانیاں206
26122لجنہ اماء اللہ کی مالی قربانیوں سے دنیا بھر میں مساجد کا قیام215

مکمل کتاب پڑھنے کے لئے کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے