خلیفہ راشد چہارم۔سیرت و سوانح حضرت علی المرتضیٰ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
’’حضرت علی رضی اللہ متقی، پاک اور خدائے رحمان کے محبوب ترین بندوں میں سے تھے۔آپ ہم عصروں میں سے چنیدہ اور زمانے کے سرداروں میں سے تھے۔ آپ اللہ کے غالب شیر اور مردِ خدائے حنان تھے آپ کشادہ دست پاک دل اور بے مثال بہادر تھے۔“
(ترجمہ از عربی سر الخلافۃ۔ روحانی خزائن۔ جلد8صفحہ 358)

Continue Reading

خلیفہ راشد سوم ۔سیرت و سوانح حضرتِ عثمان غنیؓ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
’’میں تو یہ جانتا ہوں کہ کوئی شخص مومن اور مسلمان نہیں بن سکتا جب تک ابوبکر، عمر، عثمان، علی رضوان اللہ علیہم اجمعین کا سا رنگ پیدا نہ ہو۔ وہ دنیا سے محبت نہ کرتے تھے بلکہ انہوں نے اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کی ہوئی تھیں۔‘‘
(لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد20صفحہ294)

Continue Reading

خلیفہ راشد دوم۔سیرت و سوانح حضرت عمر فاروقؓ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
’’ صدیق رضی اللہ عنہ اور فاروق رضی اللہ عنہ خدا کے عالی مرتبہ امیر قافلہ ہیں ، وہ بلند پہاڑ ہیں ، انہوں نے شہروں اور بیان بان نشینوں کو حق کی طرف بلایا یہاں تک کہ ان کی دعوت اَقصائے بلاد تک پہنچی ، ان کی خلافت اثمارِ اسلام سے گرانبار اور خوشبوئے کامرانی و کامیابی سے معطر و ممسوح تھی ۔ ‘‘
( سرّ الخلافہ ، روحانی خزائن جلد8)

Continue Reading

خلیفہ راشد اوّل۔سیرت و سوانح حضرت ابو بکر صدیقؓ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
’’ میں سچ کہتاہوں کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اس اسلام کے لئے آدمِ ثانی ہیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر آنحضرت صلعم کے بعد ابوبکرؓکا وجود نہ ہوتا تو اسلام بھی نہ ہوتا۔ ابوبکر صدیق ؓکا بہت بڑااحسان ہے کہ اس نے اسلام کو دوبارہ قائم کیا۔ اپنی قوتِ ایمانی سے کل باغیوں کو سزادی اور امن کو قائم کردیا۔ اسی طرح پر جیسے خدا تعالیٰ نے فرمایا اور وعدہ کیا تھا کہ میں سچے خلیفہ پر امن کو قائم کروں گا۔ یہ پیشگوئی حضرت صدیق ؓکی خلافت پر پوری ہوئی اور آسمان نے اور زمین نے عملی طور پر شہادت دے دی۔ پس یہ صدیق کی تعریف ہے کہ اس میں صدق اس مرتبہ اور کمال کا ہونا چاہئے ۔‘‘
( ملفوظات جلد1صفحہ380-381 ایڈیشن 1984ء)

Continue Reading