تعارف کتب

یوم مصلح موعود کے موقع پر 52 تقاریر
جو حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت، سوانح و کارناموں کے علاوہ پیشگوئی مصلح موعود کی مختلف علامات پر مشتمل ہیں ، خاکسار نے حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے درج ذیل ایک ارشاد کو مدنظر رکھ کر لکھیں۔ حضور ایدہ اللہ فرماتے ہیں:

”یہ (پیشگوئی مصلح موعود کی) علامتیں ہیں جن میں سے ہر ایک علامت جو ہے ایک علیحدہ تقریر کا موضوع بن سکتا ہے“

(خطبہ جمعہ 18؍فروری 2018ء)

Continue Reading

وہ نورہوگا اور خدا کی رضامندی کے عطر سے ممسوح ہوگا

اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں اپنے آپ کو نور کہا پھر اللہ کے فرستادے اِس نور سے نور لے کر اور فی ذاتہ نور بن کر اپنے سے تعلق پیدا کرنے والوں کو اِس نور سے منور کرتے ہیں یوں ایک چراغ سے دوسرا چراغ روشن ہوتے ہوئے سارا جہاں اِس نور سے جگمگ جگمگ ہونے لگتا ہے۔

Continue Reading

’’مشاہدات‘‘ کی وجہ تسمیہ

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ اللہ تبارک و تعالیٰ نے دنیا بھر میں انسانوں کو پیدا کر کے اُن کو الگ الگ صلاحیتوں ، استعدادوں اور قویٰ سے نوازا ہے ۔ اگر ایک ہی قسم کی صلاحیت کئی انسانوں کو عطا فرمائی ہے تو اُس کے استعمال کے رنگ ہر انسان […]

Continue Reading

وہ فرزند دلبند اور گِرامی ارجمند ہو گا

یہ الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مشہور و معروف پیشگوئی بابت پیدائش حضرت مصلح موعودؓ کے ہیں۔ جسے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنے لیکچر بعنوان ’’الموعود‘‘ میں نمبر 20-21 پر بیان فرمایا ہے۔

Continue Reading

ترجمہ قرآن کریم کی اہمیت

قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کی وہ کتاب ہے جو ہمارے لئے ہدایت، علم وعرفان اور زندگی گزارنے کے اصولوں پر مشتمل پیغامات لیے ہوئے ہے۔ لیکن ہمیں کیسے علم ہو کہ قرآنِ کریم ہمیں کیا بتانا اور سکھانا چاہتا ہے؟ یہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب قرآنِ کریم کو ترجمہ کے ساتھ پڑھا جائے تاکہ ہم اس کی تعلیمات پر شرح صدر کے ساتھ عمل کر سکیں ۔

Continue Reading

تلاوتِ قرآنِ کریم کی اہمیت و برکات از روئے ارشادات حضرت مسیح موعودؑ

” پرستش کی جڑ تلاوتِ کلام الٰہی ہے۔ کیونکہ محبوب کا کلام اگر پڑھا جائے یا سنا جائے تو ضرور سچے محب کے لئے محبت انگیز ہوتا ہے اور شورشِ عشق پیدا کرتاہے۔“

Continue Reading

قرآن کریم کی اہمیت و برکات از ارشادات خلفائے کرام

قرآن کریم کا دعویٰ یہ ہے کہ اس میں سب کچھ موجود ہے۔ بنیادی اخلاق ہیں اور اس اخلاقی تعلیم سے لے کر اعلیٰ ترین علوم تک اس کتابِ مکنون میں ہر بات چھپی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے : وَہٰذَا کِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰہُ مُبٰرَکٌ فَاتَّبِعُوۡہُ وَاتَّقُوۡا لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ( الانعام:156) اور یہ بہت مبارک کتاب ہے جسے ہم نے اُتارا ہے۔ پس اس کی پیروی کرو اور تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم رحم کئے جاؤ۔

Continue Reading

خدائے رحمان کی وحی بابت مصلح موعود اور لیکھرام کی پیشگوئی کا محاکمہ

دونوں پیشگوئیوں کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ پنڈت لیکھرام مسلسل مرزا صاحب کی ذریت کے خاتمہ کی پیشگوئی کررہا ہے۔ جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے ہاں جلیل۔القدر بیٹے کی پیدائش کی پیشگوئی کرتے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ لیکھرام سے اس کے خدا کی غیرت نے کیا سلوک کیا اور خداتعالیٰ کی تائید نے کس شان کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ساتھ دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی گئی آسمانی بشارتیں کس صفائی سے پوری ہوئیں

Continue Reading

تاحق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے

حضرت مصلح موعودکی ساری زندگی کا ایک ایک لمحہ اس بات کا گواہ ہے کہ آپ نے اپنے اس عہد کی تکمیل کے لئے اپنے تمام قوٰی ، استعدادیں اور صلاحیتیں صرف کرڈالیں ۔ آپ خود بھی حق تھے، حق پر رہے ، حق کی منادی کرتے رہے اور اِس کی اشاعت میں کوئی کسر نہ چھوڑی

Continue Reading