انسان اپنے ہر پروجیکٹ کا پلان بنا کر آغاز کرتا ہے۔ ہم نے مکان بنتے دیکھے ہیں ۔ ہر مکان کا ایک باقاعدہ نقشہ بنتا ہے جس کے مطابق اُس کی تعمیر ہوتی ہے مگر تعمیر کے دوران یا رنیوویشن(Renovation )کے دوران مالک مکان اپنی اپنی ضرورت کے مطابق بعض تبدیلیاں کرواتے رہتے ہیں۔ یہی چیز خاکسار نے مضمون کی تحریر یا کتاب کی تیاری کے دوران محسوس کی ہے۔ ہر مضمون یا کتاب کا ایک خاکہ آغاز میں تیار ہوتا ہے۔ جس کو مد نظر رکھ کر مضمون یا کتاب لکھی جاتی ہے لیکن دورانِ تحریر ذہن و قلب اور دماغ میں دعاؤں اور درود شریف کے ذریعے بعض مزید بہتر نکات آتے ہیں اور تحریر کا بسا اوقات دھارامکمل طورپرنیا رخ اختیار کر جاتا ہے۔ یہی چیز خاکسار نے ”مشاہدات“ میں بھی محسوس کی۔ آغاز میں ذیلی تنظیموں کی اہمیت و ضرورت کو مدنظر رکھ کر تقاریر لکھنے کا ارادہ تھا۔ آغاز بھی اس سے ہی کیا اور لجنہ کے سوسالہ جشن پر 100 تقاریر پر مشتمل تقاریر کا ایک مجموعہ منظرِ عام پر آیا اور باقی تنظیموں جیسے مجلس انصاراللہ،مجلس خدام احمدیہ، مجلس اطفال الاحمدیہ اور ناصرات الاحمدیہ پر بھی تقاریر کی تیاری اور اشاعت کا سلسلہ حسب پروگرام جاری رہا۔ مگر درمیان میں احبابِ جماعت کی ضرورت اور ان کے مطالبات پر مختلف عناوین پر تقاریر لکھنے کی توفیق ملتی رہی اور جماعت کے اہم دنوں کی مناسبت سے بھی تقاریر کےمجموعے تیار ہونے لگے جیسے ربیع الاول کے موقع پر سیرت النبیؐ پرتقاریر ،یوم مسیح موعودؑ، یوم خلافت ، یوم مصلح موعود اور رمضان کے اہم مواقع پر بھی تقاریر کے ضخیم مجموعے تیار ہو کر قارئین سے دادِ تحسین وصول کر چکے ہیں اور یوں”مشاہدات“ کی یہ نویں کاوش منظرِ عام پر آ رہی ہے۔
اب چونکہ ذیلی تنظیموں کے دنیا بھر میں سالانہ اجتماعات کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اس لیےضروری سمجھا کہ کم از کم انصار اور خدا م بھائیوں کی تعلیم و تربیت اور اصلاحِ احوال کے لیے الگ الگ سےتقاریر پر مشتمل مجموعے افادہ عام کے لئے تیار کر دئے جائیں ۔ انصار بھائیوں کی عمر کے اعتبار سے ذمہ.داریوں، ضرورت اور تربیتِ اولاد پر مشتمل 65 تقاریر کو عزیزم مکرم زاہد محمود نے کتابی شکل دی ہےاور اِس کتاب کا خوبصورت سرورق مکرم فضل عمر شاہد لٹویا نے تیار کیا ہے۔ امید ہے انصار بھائیوں کو اپنی اپنی ضروریات کے مطابق بہت سے اہم اور ضروری مواضیع/ عناوین پر تقاریر مل جائیں گی۔ تقریر میں یہ بات ملحوظِ خاطر رہنی چاہیے کہ متعلقہ موضوع کو مضمون نگار ایک خاص عنوان دیتا ہے لیکن اگر اس مضمون کو بغور پڑھا جائے تو نفسِ مضمون کے اندر سے ہی یا اس سے متعلقہ مزید کئی مختلف عناوین دے کر وہی تقریر ذرا تبدیلی کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔ اس لیے 651 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں 65 تقاریر کا عنوان دیا گیا ہے لیکن اسی مواد کو مدنظر رکھ کر سینکڑوں عناوین پر تقاریر تیار ہو سکتی ہیں یا کی جا سکتی ہیں ۔ امید ہے انصار بھائیوں کے لیے یہ حقیر سی کوشش مفید ثابت ہوگی اور خدام بھائیوں کے مجموعہ کی تیاری کے لیے دعاؤں کے ساتھ خاکسار کی معاونت کریں گے۔ محرم الحرام کے سلسلہ میں جو تقاریر تیار ہو کر منظرِ عام پر آنے والی ہیں اُن کی تکمیل کے لئے بھی دعا کی درخواست کرتا ہوں۔
”مشاہدات“ کے ذریعہ تقاریر کے منظرِ عام پر آنے سے بہت سےخیر خواہ اپنی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں جس سے کام میں بہتری لانے کی طرف توجہ پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔ جیسےمکرم مرزا نصیر احمد صاحب چٹھی مسیح مربی سلسلہ لکھتے ہیں:
”گزشتہ ہفتے کے روز آپ کا مالی قربانیوں والا آرٹیکل ملا اور اس کے معاً بعد ایک جماعت کی طرف سے مجھے ان کی ایک میٹنگ میں آن لائن مالی قربانیوں پر خطاب کرنے کی فرمائش موصول ہوئی۔ چنانچہ الہٰی تائید سمجھ کر مَیں نے ان کے جلسہ میں وہی تقریر پڑھ کر سنا دی جس کو بہت سراہا گیا۔ فالحمدللّٰہ و جزاکم اللّٰہ خیراً فی الدارین“
اِسی طرح مکرم بہادر علی صاحب تحریر کرتے ہیں:
”اب تو یہی کوشش ہے کہ جو آپ بھجوا رہے ہیں ان کو جمع کر لیا جائے ۔ کل ہی ہمارے اطفال الاحمدیہ کے اجتماع میں بچوں کو تمام تقاریر خاکسار نے آپ کے بھجوائے ہوئے مواد سے تیار کر کے دیں ۔ آپ کی تقاریر سے ہی بھرپور تیاری کر کے بچوں نے پیاری تقاریر کی ہیں۔“
مکرم حافظ عبدالحمید صاحب ترکی سے لکھتے ہیں:
” تقریر کے حوالہ سے آپ بہت خدمت کر رہے ہیں۔“
تقاریر کی تیاری میں باقی معاونین کے اسماء بغرض دعا ذیل میں درج ہیں۔
مکرمہ عائشہ منصور چوہدری آف جرمنی۔ مکرم منہاس محمود آف جرمنی۔ مکرمہ فائقہ بشرٰی ۔ مکرمہ عطیۃ.العلیم آف ہالینڈ، مکرم سعید الدین احمد آف برطانیہ،مکرم عامر محمود آف شیفیلڈ یو کےاورمکرم سید عمار احمد آف جرمنی ۔
جن احباب و خواتین کے مضامین اور کتب سے ان تقاریر کی تیاری میں مدد لی گئی وہ اور اِن کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر تقاریر کو پڑھ کر آگے Large Scale پر شیئر کرنے والے بھی شکریہ کے مستحق ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان تمام کے ساتھ ہو۔ ان کے نفوس و اموال میں برکت ڈالے اور اس سے استفادہ کرنے والوں.کے علمی رزق میں اللہ تعالیٰ برکت ڈالتا چلا جائے۔ کَانَ اللّٰہُ مَعَہُم۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
۔۔خاکسار
۔۔۔۔حنیف احمد محمود۔ برطانیہ
(سابق ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن لندن)
14 جون 2024ء
نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
1 | 278 | ذیلی تنظیموں کا قیام اورحضرت مصلح موعودؓ کا عظیم کارنامہ | 1 |
2 | 205 | مجلس انصا راللہ کا قیام اور مقاصد | 13 |
3 | 44 | عہد انصار اللہ اور ہماری ذمہ داریاں | 30 |
4 | 176 | خلافت احمدیہ سے وابستگی اور استحکام میں مجلس انصار اللہ کا کردار (عہد انصار اللہ کی روشنی میں) | 35 |
5 | 300 | میں اپنی اولاد کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتا رہوں گا | 44 |
6 | 434 | مَنۡ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ | 51 |
7 | 130 | جماعتی و ذیلی عہدیداران کو اپنے سپرد امانتوں کا حق ادا کرنے کی ہدایات | 59 |
8 | 319 | جماعتی پروگرامز،میٹنگز اور اجلاسات میں شمولیت کی اہمیت و برکات | 72 |
9 | 230 | محبت ِالہٰی | 83 |
10 | 59 | اللہ کا رنگ پکڑیں | 93 |
11 | 7 | تعلق باللہ کے مختلف پہلو | 102 |
12 | 304 | ہم اللہ تعالیٰ سے تعلق کیسے مضبوط کر سکتے ہیں؟ | 107 |
13 | 192 | صحابہ رسول رِضوانُ اللہ علیہم کا تعلق باللہ اور ذوق عبادت | 112 |
14 | 126 | سر جھکا بس!مالکِ ارض و سماء کے سامنے | 126 |
15 | 163 | استغفار نہ کرنے والا بے ادب دہریہ ہے | 134 |
16 | 39 | نماز کی اہمیت و ضرورت اور انصار اللہ | 143 |
17 | 55 | نماز با جماعت اورمساجد میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے ذرائع | 151 |
18 | 40 | نماز تہجد اور انصار بطور نمونہ | 159 |
19 | 159 | آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی والدین کو بچوں سے دوستانہ تعلق کی تعلیم | 168 |
20 | 81 | آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کا بچوں کے ساتھ شفقت و محبت بھرا سلوک | 180 |
21 | 156 | آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بچوں کو نصائح | 187 |
22 | 251 | رحمۃ للعالمینؐ اور عالَمِ اَطفال | 199 |
23 | 323 | حضرت مسیح موعودؑ کا بچوں سے پیار و شفقت اور اُن کی تعلیم و تربیت | 210 |
24 | 331 | حضرت مسیح موعودؑ کی اپنی اولاد کے حق میں دعائیں | 218 |
25 | 201 | دُعَاءُ الْوَالِدِ لِوَلَدِ ہٖ کَدُعَاءِ النَّبِیِّ لِاُ مَّتِہ | 228 |
26 | 47 | تر بیتِ اولا د اور انصار کی ذمہ داریاں | 240 |
27 | 160 | صحبت صالح ترا صالح کند | 249 |
28 | 248 | صحبتِ صالحین (ارشادات حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی روشنی میں) | 264 |
29 | 57 | تلاوت قرآن کریم کی اہمیت ،برکات اور آداب | 275 |
30 | 196 | تلاوتِ قرآن کے آداب،قرآن کی زبان سے | 286 |
31 | 197 | روحانی حیات کا آبِ حیات (کتب حضرت مسیح موعود ؑ کی اہمیت بزبان حضرت مسیح موعودؑ) | 294 |
32 | 198 | مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہمیت،ضرورت اور برکات (ازارشادات خلفائے کرام) | 305 |
33 | 199 | کتب مسیح موعود علیہ السلام کی تاثیرات اپنوں اور غیروں کی نظر میں | 319 |
34 | 200 | مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہمیت و برکات | 331 |
35 | 52 | ابراہیم بنو | 344 |
36 | 254 | حضرت مسیح موعودؑ کی احباب جماعت کو قیمتی و زریں نصائح | 357 |
37 | 90 | حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشارات کی روشنی میں درازی عمر کا نسخہ | 370 |
38 | 38 | خطبات امام کی اہمیت و برکات اور انصار کی ذمہ داریاں | 377 |
39 | 113 | اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ | 384 |
40 | 117 | آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی بیویوں سے حسن معاشرت | 394 |
41 | 189 | حضرت فاطمہ اور حضرت علی کی شادی کے موقع پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے تناظر میں شادی بیاہ کے متعلق چند اسلامی تعلیمات | 402 |
42 | 321 | عائلی زندگی اور حضرت مسیح موعودؑ کا بہترین اُسوہ | 415 |
43 | 25 | پر سکون عائلی زندگی بہترین تربیت اولاد کی ضامن | 424 |
44 | 27 | بچوں کے رشتوں کے لیے انتخاب کے لیے زریں ہدایات | 430 |
45 | 202 | آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے سسرالی رشتہ داروں سے حسن سلوک | 439 |
46 | 208 | ذاتیں وجہ شرافت نہیں | 451 |
47 | 290 | ذاتی اصلاح کے لئے عملی کوششیں | 461 |
48 | 293 | ذاتی اصلاح کا ذریعہ خشیتِ الٰہی | 471 |
49 | 291 | ذاتی اصلاح کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں | 477 |
50 | 439 | ذاتی اصلاح اور اس کی شرائط | 483 |
51 | 297 | ذاتی اصلاح کی اہمیت اور طریقے | 494 |
52 | 309 | تبلیغ حق۔ اصلاح نفس کا ذریعہ | 498 |
53 | 299 | عِبادِ صالحین کی صفات | 504 |
54 | 302 | عباد صالحین کیسے بنا جائے | 512 |
55 | 380 | اپنے نفس کا مطالعہ کرتے رہو | 518 |
56 | 374 | انصار اللہ اور انفاق فی سبیل اللہ | 528 |
57 | 218 | ہمارا امتیازی نشان،خدمت خلق (حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں) | 537 |
58 | 214 | جو خاک میں ملے اسے ملتا ہے آشنا | 550 |
59 | 71 | وقف زندگی کی اہمیت اور برکات | 570 |
60 | 229 | وقف عارضی کی ضرورت و اہمیت | 579 |
61 | 79 | جادو ،ٹونہ ٹوٹکا اور مزاروں پر جانا | 596 |
62 | 43 | صحت مند اور تونامومن، کمزور مومن سے بہتر ہے | 604 |
63 | 143 | فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ | 610 |
64 | 234 | شخصیت پرستی اور اس کے مضر اثرات | 619 |
65 | 354 | رمضان اور والدین کی اطاعت کا سبق | 629 |