اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے لجنہ اماء اللہ کے سو سال پورا ہونےپر 100 تقاریر، عیدمیلاد النبی 2023ء کے موقع پر 39 تقاریراور یوم مصلح موعودؓ کے موقع پر52 تقاریر کے مجموعوں کے بعد اب یوم مسیح موعود ؑکے موقع پر 50 تقاریر پر مشتمل مجموعہ کتابی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
ان 50 تقاریر کا دورانیہ22 جون 2023ء سے 23 مارچ 2024ء تک پھیلا ہوا ہے جو ”مشاہدات“ کے تحت گاہے بگاہے منظرِعام پر آ کر احباب اور خواتینِ جماعت کی علمی پیاس کو بجھاتا رہا۔ یہ تقاریر دنیا بھر میں ہونے والے تربیتی اجلاسات اور مقابلہ جات میں پڑھی اور سنی جاتی رہیں اور کئی ایک مقامات پر پہلی تین پوزیشنز بھی حاصل کیں ۔ اب اسے یکے از مطبوعات “مشاہدات” کی کاوشوں کے تحت پانچویں نمبر پر آن.لائن ایڈیشن کے طورپر جاری کیا جا رہا ہے۔رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاؕاِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ظہورجَرِیُّ اللّٰہ ِفِیْ حُلَلِ الْاَنْبِیَاءِکی صورت میں ہوا اور آپؑ تمام مجددین نیز تمام سابقہ الہامی کتب میں آخری زمانے میں آنے والے شخص کے بارے میں پیشگوئیوں کے مصداق کے طورپر مبعوث ہوئے۔ اس لیے آپؑ اور آپؑ کے متبعین نیز آپؑ کے دَور پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے اور بے شمار عناوین پر تقاریر تیار ہو سکتی ہیں۔ یہ سلسلہ ان شاء اللہ جاری رہے گا اور 50 تقاریر مکمل ہونے پر یہ مائدہ قسط دوم کی صورت میں یکجا کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔و باللّٰہ التوفیق
اس علمی شجرہ کی تیاری میں خاکسار کے ساتھ جن احباب و خواتین نے بھرپور تعاون فرمایا۔ اُن کے اسماء بغرض حصول دعا ذیل میں تحریر ہیں۔
1۔ مکرم زاہد محمود،2۔ مسز عائشہ چوہدری-جرمنی، 3۔مکرم منہاس محمود-جرمنی، 4۔مسز فائقہ بشریٰ، 5۔ مسز عطیۃ العلیم-ہالینڈ، 6۔ مکرم فضل عمر شاہد-لٹویااور 7۔ مکرم سید عمار احمد-جرمنی
یہاں اُن تمام کا بھی شکریہ ادا کرنا میرے فرائض میں شامل ہے جو ان تقاریر کو پڑھتے، موقع و محل پر انہیں استعمال کرتے اور نہ صرف خود فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ اپنے حلقہ احباب میں اِن کو شیئر بھی کرتے ہیں اور نِت نئے عناوین پرتقاریرلکھنے کا مشورہ بھی دیتے رہتے ہیں۔ قادیان سےمکرم سید طفیل شہباز صاحب نے آج ہی رمضان کے دروس کے آغاز اور یومِ مسیح موعودؑ کے حوالے سے تقاریر پر مجھے یہ میسج بھجوایا ہے کہ
”آپ نے کافی محنت کی ہے۔ اللہ آپ کو اِس کا صلہ عطا کرے۔ آمین۔ میرے سارے دوست باقاعدگی سے آپ کے مضمون پڑھتے ہیں اور یوں کہیں تو بجا ہو گا کہ آپ کے مضمون کا انتظار رہتا ہے۔ “
اِن 50 تقاریر میں چند ایک تقاریر ایسی بھی ہیں جو خاکسار نے مضمون نگار کی پیشگی اجازت سے معمولی ردّ و بدل اور اضافے کے ساتھ شامل کی ہیں اور اِن کا نام تقریر کے نیچے شکریہ کے طور پر دیا ہے۔
تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا وَ مِنْہُمْ صَالِح الاَعْمَالِ
خاکسار
حنیف احمد محمود۔ برطانیہ
15-03-2024
انڈیکس
نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
1 | 317 | اِلٰہی صحیفوں ، صلحائے اُمت کی پیشگوئیوں کے تناظر میں بعثتِ حضرت مسیح موعودؑ | 1 |
2 | 327 | مجددِ اعظم ۔ حضرت مرزاغلام احمد قادیانؑی | 9 |
3 | 349 | حضرت مسیح موعودؑ کو ماننا کیوں ضروری ہے؟ | 21 |
4 | 168 | حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے مقاصدِ عالیہ | 28 |
5 | 171 | حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کے مقاصد | 41 |
6 | 339 | حضرت مسیح موعودؑ کے ننانوے اسمائے حسنیٰ | 52 |
7 | 315 | حضرت مسیح موعودؑ کی دعویٰ سے پہلے کی پاکیزہ اور مطہّر زندگی | 58 |
8 | 329 | حضرت مسیح موعودؑ کا حُلیہ اور اخلاق و عادات | 69 |
9 | 236 | کیوں عجب کرتے ہو گر میں آگیا ہو کر مسیح | 73 |
10 | 144 | کیوں غضب بھڑکا خدا کا مجھ سے پوچھو غافلو! | 83 |
11 | 320 | 6 مارچ ۔ حق و باطل میں آسمانی فیصلہ کا تاریخی دن-پیشگوئی بابت پنڈت لیکھرام | 91 |
12 | 345 | 9مارچ۔اسلام کی فتح عظیم کا دن-حضرت مسیح موعودؑ کی دعوت مباہلہ اور ڈوئی کی ہلاکت | 100 |
13 | 347 | دشمنوں کی ہلاکت اور اُن کی ذلت ورسوائی | 112 |
14 | 48 | ’’اس زمانہ کا حصنِ حصین میں ہوں‘‘ | 132 |
15 | 102 | عہدِ بیعت اور ہماری ذمہ داریاں | 140 |
16 | 72 | عہدِبیعت،عہدِخدام الاحمدیہ اورمعروف فیصلے کی اہمیت اور ضرورت | 149 |
17 | 298 | اک قطرہ اُس کے فضل نے دریا بنا دیا | 160 |
18 | 181 | نہ اُن سے رُک سکے مقصد ہمارے | 170 |
19 | 166 | آگ ہماری غلام، بلکہ غلاموں کی غلام ہے | 180 |
20 | 121 | الہام حضرت مسیح موعودؑ ’’یَنْقَطِعُ اٰبَائُکَ وَ یُبْدَءُ مِنْکَ ‘‘ کی تکمیل | 192 |
21 | 318 | احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ | 208 |
22 | 190 | جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ مَیں ضرور ٹلتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے | 217 |
23 | 312 | تبلیغ کے لیے حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات کا خزانہ | 227 |
24 | 313 | بعثتِ مسیح موعود اور تبلیغ۔حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات کی رو سے | 237 |
25 | 324 | حضرت مسیح موعودؑ کا بلند مقام ومرتبہ | 245 |
26 | 83 | حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشقِ الٰہی | 256 |
27 | 84 | حضرت مسیح موعودؑ کا عشقِ رسول ؐ | 264 |
28 | 85 | حضرت مسیح موعودؑ کا عشقِ قرآن | 273 |
29 | 321 | عائلی زندگی اور حضرت مسیح موعودؑ کا بہترین اُسوہ | 283 |
30 | 323 | حضرت مسیح موعودؑ کا بچوں سے پیار و شفقت اور اُن کی تعلیم و تربیت | 292 |
31 | 331 | حضرت مسیح موعودؑ کی اپنی اولاد کے حق میں دعائیں | 300 |
32 | 335 | حضرت مسیح موعودؑ کی مہمان نوازی | 310 |
33 | 343 | حضرت مسیح موعودؑ کا بیماروں اورمریضوں سےحُسنِ سلوک | 321 |
34 | 341 | حضرت مسیح موعودؑ کا صبر اور عفو و درگزر | 332 |
35 | 337 | حضرت مسیح موعودؑ اور بنی نوع انسان کی ہمدردی | 343 |
36 | 173 | وہ یُوں بھی تھا طبیب، وہ یُوں بھی طبیب تھا | 353 |
37 | 314 | نظام وصیت۔ روحانی،اخلاقی اور مادی ترقیات کا ذریعہ | 364 |
38 | 316 | نظام وصیت اور صحابہ و تابعین مسیح موعودؑ کی قربانیاں | 375 |
39 | 200 | مطالعہ کتب حضرت مسیح موعودؑ کی اہمیت وبرکات | 383 |
40 | 197 | روحانی حیات کا آبِ حیات -کتب مسیح موعودؑ کی اہمیت بزبان حضرت مسیح موعودؑ | 396 |
41 | 198 | مطالعہ کتب حضرت مسیح موعودؑ کی اہمیت ، ضرورت اور برکات | 408 |
42 | 199 | کتب مسیح موعودؑ کی تاثیرات اپنوں اور غیروں کی نظر میں | 423 |
43 | 191 | ”درثمین “کو کثرت سے پڑھیں | 435 |
44 | 90 | حضرت مسیحِ موعودؑ کے ارشادات کی روشنی میں درازی عمر کا نُسخہ | 443 |
45 | 110 | جلسہ سالانہ کی اہمیت، اغراض و مقاصد اور برکات | 450 |
46 | 332 | سیرت حضرت مسیح موعودؑ کے بعض شیریں واقعات | 461 |
47 | 254 | حضرت مسیح موعودؑ کی احباب جماعت کو قیمتی و زریں نصائح | 471 |
48 | 351 | حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کے عظیم الشان نشان | 485 |
49 | 353 | اسلام کے فتح نصیب جرنیل اغیار کی نظر میں | 496 |
50 | 355 | حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سفرِ آخرت | 502 |