ماہِ رمضان اور روزہ کی اہمیت، فرضیت، فضیلت اوربرکات (حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات کی روشنی میں) (تقریر نمبر 3)
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ فرماتےہیں :
’’ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَیں نے تمہارے لئے ہدایت کے سامان بھی مہیا فرمائے ہیں اور پھر تم ماہ رمضان میں قبولیت دعا کے نمونے بھی دیکھتے ہو لیکن اگر تم مستقل طور پر میری اطاعت کو اختیار نہیں کرو گے تو میرے فضل بھی تم پر مستقل طور پر نازل نہیں ہوں گے اور نہ ہی تمہارا انجام بخیر ہو گا۔ انجام بخیر اسی کا ہوتا ہے جو اپنی زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا جؤا اپنی گردن پررکھے۔‘‘
(خطبات ناصر جلد اول صفحہ61)
