محترم صاحبزادہ مرزا سعید احمد صاحب

مرزا سعید احمد صاحب کی وفات پر حضرت مولانا شیر علی صاحب نے اپنے ایک مکتوب میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ ایم اے کو تحریر فرمایا:
”مرحوم نہایت اعلیٰ درجہ کی خوبیوں سے متصف تھا۔ اپنے خاندان کی خصوصیات اور اپنے آباء و اجداد کے اخلاقِ فاضلہ اس میں خاص طور پر نمایاں تھے۔“

مزید پڑھیں

حضرت حرمت بی بی صاحبہ المعروف تائی صاحبہ

حضرت پیرسراج الحق صاحب نعمانیؓ .کابیان ہے کہ 1900ء میں ایک روز صبح کی نمازکے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایاکہ آج تھوڑی دیرہوئی عجیب الہام ہواکہ جوسمجھ نہیں آیا۔ پہلے الہام ہوا: ’تائی آئی‘۔ ہمارے تو کوئی تائی ہے نہیں، نہ نزدیک نہ دور، ہاں ہمارے لڑکوں کی تائی ہے جووہ ہماری دشمن ہے۔ پھرالہام ہوا: ’تارآئی‘۔ (تذکرہ)

مزید پڑھیں

پاک محمدمصطفیؐ  نبیوں کا سردار

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”ہمیں اللہ تعالیٰ نے وہ نبی دیا، جو خَاتَمُ المؤمنینؐ، خَاتَمُ العارِفینؐ اور خَاتَمُ النَّبِیِّیْنؐہے اور اسی طرح پروہ کتاب اس پر نازل کی جو جَامِع الکُتُب اور خَاتَمُ.الکُتب.ہے۔ “
(ملفوظات جلداول صفحہ311 )

مزید پڑھیں

کل چلی تھی جو لیکھو پہ تیغ دعا (لیکھرام بارے پیشگوئی میں ”دوسرے شخص“ سے کون مراد ہے)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’مجھے معلوم نہیں کہ وہ اور شخص کون ہے اس فرشتہ خونی نے اُس کا نام تو لیا مگر مجھے یاد نہ رہا۔ کاش! مجھے یاد ہوتا تو اُسے مَیں متنبہ کرتا تا اگر ہو سکتا تو مَیں اُسے وعظ.ونصیحت سے توبہ کی طرف مائل کرتا لیکن قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص بھی لیکھرام کا روپ یا یوں کہو کہ اُس کا بروز ہے اور توہین اور گالیاں دینے میں اس کا مثیل ہے‘‘
(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد22 صفحہ297 حاشیہ)

مزید پڑھیں

کشتی نوح میں درج  نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو ( تقریر نمبر 2)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’کشتی نوح میں مَیں نے اپنی تعلیم لکھ دی ہے اور اس سے ہر ایک شخص کو آگاہ ہونا ضروری ہے۔‘‘
(ملفوظات جلد سوم صفحہ203)

مزید پڑھیں

کشتی نوح میں درج  نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو ( تقریر نمبر 1)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”مَیں نے بارہا اپنی جماعت کو کہا ہے کہ تم نِرے اس بیعت پر ہی بھروسہ نہ کرنا۔اس کی حقیقت تک جب تک نہ پہنچو گے تب تک نجات نہیں۔ قشر پر صبر کرنے والا مغز سے محروم ہوتا ہے اگر مرید خود عامل نہیں تو پیر کی بزرگی اُسے کچھ فائدہ نہیں دیتی۔ جب کوئی طبیب کسی کو نسخہ دیوے اور وہ نسخہ لے کر طاق میں رکھ دیوے تو اُسے ہرگز فائدہ نہ ہوگا کیونکہ فائدہ تو اس پر لکھے ہوئے عمل کا نتیجہ تھا۔ جس سے وہ خود محروم ہے کشتی نوح کو بار بار مطالعہ کرو اور اس کے مطابق اپنے آپ کوبناؤ۔‘‘
(ملفوظات جلد سوم صفحہ404)

مزید پڑھیں

تقریر بابت  تربیتِ اولاد والدین کے تقویٰ کے اولاد پراثرات

حضرت مسیح موعود علیہ السلا م فرماتے ہیں۔
” صالح آدمی کا اثر اس کی ذریت پر بھی پڑتا ہے اور وہ بھی اِس سے فائدہ اٹھاتی ہے… حضرت داؤد علیہ السلام نے کہا ہے کہ مَیں بچہ تھا بوڑھا ہوامَیں نے کسی خدا پرست کو ذلیل حالت میں نہیں دیکھا اور نہ اُس کے لڑکوں کو دیکھا کہ وہ ٹکڑے مانگتے ہوں۔گویا متقی کی اولاد کا بھی خدا تعالیٰ ذمہ دار ہوتا ہے، لیکن حدیث میں آیا ہے ظالم اپنے اہل و عیال پر بھی ظلم کرتا ہے کیونکہ ان پراس کا بد اثر پڑتا ہے۔“
(ملفوظات جلد اول صفحہ 117۔ 118 )

مزید پڑھیں

درس نمبر30 بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور اَلۡاَعۡمَالُ بِالۡخَوَاتِیۡمِ

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ
”بندہ لوگوں کی نظر میں اہل جنت کے کام کرتا رہتا ہے حالانکہ وہ جہنم میں سے ہوتا ہے۔ ایک دوسرا بندہ لوگوں کی نظر میں اہلِ جہنم کے کام کرتا رہتا ہے حالانکہ وہ جنتی ہوتا ہے اور فرمایا اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِخَوَاتِیْمِہَا کہ اعمال کا اعتبار اُن کے خاتمہ پر موقوف ہے۔“
(بخاری حدیث نمبر6607)

مزید پڑھیں

شہید کی جو موت ہے،  قوم کی حیات ہے

ہمارے سید و مولیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
شہید کے سوا کوئی بھی ایسا نہیں جو جنت میں داخل ہوجائے اور پھر دنیا میں واپس آنا پسند کرے گو اُسے جو کچھ بھی زمین میں ہے مل جائے۔ شہید آرزو کرتا ہے کہ وہ دنیا میں دس بار لوٹے اور مارا جائے اس لئے کہ وہ عزت دیکھ لیتا ہے (جو شہید کو ملتی ہے)۔
(صحیح بخاری ، کتاب الجہاد والسیر)

مزید پڑھیں

درس نمبر 29بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان کے  سبق کو سارا سال جاری رکھیں

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ عمل وہ اچھالگتا تھا جس پر کوئی مستقل مزاجی سے مسلسل قائم رہے۔
) صحیح بخاری کتاب الرقاق، باب القصد والمداومة(

مزید پڑھیں