50تقاریر بابت قرآن کریم (حصہ اول)

اعلانات تعارف کتب تقاریر قرآن و حدیث

جواہرات کی تھیلی

اب باری تھی قرآن کریم کے 50 مختلف عناوین پر تقاریر جمع کرنے کی۔ اس کے لئے سب سے اول یہ مشکل ترین مرحلہ تھا کہ ہر تقریر لکھنے سے قبل اُس کے عنوان پر سوچنے کا کہ کیا قرآن کریم  جیسی عظیم کتاب پر لکھنے کا حق خاکسار سے ادا ہوسکے گا یا نہیں۔ ہر تقریر سے قبل اور دورانِ تحریر دعا کے ساتھ ساتھ استغفار اور درود پڑھ کر  رَبِّ اشۡرَحۡ لِیۡ صَدۡرِیۡo وَیَسِّرۡ لِیۡۤ اَمۡرِیۡo وَ احۡلُلۡ عُقۡدَۃً مِّنۡ لِّسَانِیۡo یَفۡقَہُوۡا قَوۡلِی، دہرانا میرا شیوہ بن چکا  تھا ۔  یہی کیفیت یہ پیشِ لفظ لکھتے وقت بھی محسوس ہورہی ہے۔ آج ابھی دعاؤں کے ساتھ پیشِ لفظ   کے لئے مضمون سوچ ہی رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے یوں مدد فرمائی کہ مجلس انصار اللہ برطانیہ 2024ء کے سالانہ اجتماع پر حضور انور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اختتامی خطاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک ارشاد کی روشنی میں قرآن کریم کے محاسن، عظمتیں  اور برکات کا ذکر فرما کر قرآن کریم کی تلاوت اور اس کے ترجمہ و تفسیر پڑھنے کی طرف توجہ دلائی تو خاکسار نے شکرِخداوندی ادا کیا۔ انہی مبارک الفاظ کو مَیں اپنے پیشِ لفظ کا حصہ بناتا ہوں۔ حضور ایدہ اللہ فرماتے ہیں:

دن رات تم قرآنِ کریم کو پڑھو کیونکہ تمہاری فتح اسی کے ذریعے سے ہونی ہے۔ اس لئے سب کتابیں چھوڑ دو اور رات دن کتابُ اللہ ہی کو پڑھو۔  بڑا بےایمان ہے وہ شخص جو قرآنِ کریم کی طرف التفات نہ کرے اور دوسری کتابوں پر رات دن جھکا رہے۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ قرآن کریم کے شغل اور تدبر میں جان و دل سے مصروف ہوجائیں۔ اس وقت قرآن کریم کا حربہ ہاتھ میں لو تو تمہاری فتح  ہے پس اصل حقیقت قرآنِ کریم ہے۔ قرآنِ کریم کو پڑھنے کی طرف توجہ دینی چاہیے اور خاص طور پر انصار کو اس طرف نہ صرف خود توجہ دینی چاہیے بلکہ اپنے بچوں کو بھی اس طرف توجہ دلانی چاہیے تاکہ وہ بھی قرآن کریم پڑھیں اور اپنی حالتوں کو بہتر کریں۔

  (خلاصہ خطاب حضور انورایدہ اللہ)

خاکسار اپنے خداوند کریم کا شکر گزار ہے جس نے پہلے قرآن کریم  پر تقاریر کے لئے عناوین تلاش کرنے اور سوچنے کی توفیق دی۔ پھر 50 عناوین  کا چناؤ کرکے ان پر مواد اکٹھا کرنے اور کروانے کے سلسلے کا آغاز ہوا اور پھر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے تقاریر لکھ کر کمپوز کروائی گئیں۔ تب PDF بن کر مشاہدات کا نمبر لگ کر ویب سائیٹ پر اپلوڈ ہوتی رہیں  اور روزانہ کی بنیاد پر قارئین کی خدمت میں پیش کی گئیں۔  اب کتابی شکل میں رنگ برنگے پھولوں کا یہ گلدستہ احبابِ جماعت کی خدمت میں پیش کرکے خاکسار بے حد مسرت محسوس کررہا ہے۔ ایں سعادت بزور بازو نیست کیونکہ قلم کی شکستگی، الفاظ کی بے نوائی اور جذبات  کے ہجوم میں اللہ تعالیٰ نے مندرجہ  بالا امور کو کامیابی سے نبھانے کی توفیق دی۔

سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے

 اس امید کے ساتھ  کہ شاید یہ کارِخیر خاکسار اور اُن تمام دوستوں اور بہنوں کی مغفرت کا موجب بن جائے جن کے نام ذیل میں دیئے جارہے ہیں۔

منہاس محمود، سلمان طارق خان ، سعید الدین احمد، عامر محمود، زاہد محمود،مسز عائشہ منصور چوہدری، مسزعطیۃ العلیم، مسزفائقہ بشریٰ نیز وہ سب لوگ بھی جن کے مضامین سے کسی طرح بھی ان تقاریر کی تیاری میں مدد لی گئی ہے ۔ فجزاھم اللّٰہ تعالیٰ احسن الجزاء  فی الدنیا و الآخرۃ و کان اللّٰہ معھم و ایدھم بنصرہ۔آمین

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :

خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ

ان بابرکت الفاظ کے ذیل میں مَیں اپنے اللہ سے امید لگائے یہ پیشِ لفظ لکھ رہا ہوں کہ ہم تمام کو ان الفاظ کے زُمرہ میں شمار کرکے  دنیا و مافیھا میں بہترین مخلوق میں شامل کرے۔ اے اللہ! تو ایسا ہی کر۔ آمین

اللہ تعالیٰ کرے کہ یہ 50 تقاریر احبابِ جماعت میں سندِ قبولیت حاصل کریں اور ہمیں آئندہ 50 کیا جس طرح قرآن کریم کے مضامین وسیع ہیں اُس کی مناسبت سے عناوین ترتیب پاکر کتب مرتب کرنے کی توفیق دیتا رہے۔ آمین

یہ ”مشاہدات“ کے  سلسلہ کی14 ویں  کتابی کڑی ہے۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

قرآن کتاب رحماں سکھلائے راہ عرفاں
جو اس کے پڑھنے والے اُن پر خدا کے فیضاں

خاکسار

 ۔۔۔حنیف احمد محمود۔ برطانیہ

(سابق ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن لندن)

11؍اکتوبر 2024ء

ویب سائیٹ:             www.mushahedat.com

فون نمبر:                  +44 73 7615 9966


انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
176اَلْخَیْرُ کُلُّہٗ فِی الْقُرْاٰنِ1
2550تمام نصائحِ قرآنی کا مغز اور کلید ۔ دُعا13
380فضائل و برکاتِ قرآن کریم19
4554قرآنِ مجید ایک عظیم الشان معجزہ28
5545قرآن کریم کی دائمی حفاظت38
6263قرآن کریم کے محاسن،عظمت و خصوصیات46
7373قرآن راہِ نجات ہے60
8381قرآن روحانی وجسمانی بیماریوں کے لئے شفا کا موجب70
9383سچا رہنما قرآن شریف ہے85
10385سچی تہذیب وہ ہے جو قرآن شریف نے سکھلائی96
11258جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے106
12546احکامِ الٰہی کی حفاظت کرو تا اللہ کو اپنے سامنے پاؤ        (الحدیث)119
13548آئیں! ہم اپنے آپ کو قرآن میں تلاش کریں125
14303قرآنِ کریم میری زندگی کا نُور ہے133
15540قرآنِ کریم کا عظیم الشان بلند مقام و مرتبہ138
16216قرآن کریم کی عظمت اور اس کا مقام غیروں کی نظر میں148
17195قرآن،جواہرات کی تھیلی ہے165
1875کَانَ خُلُقُہُ الْقُرْاٰنَ175
19118آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم  کا عشق قرآن182
20106قرآنی احکام کی روشنی میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کی تعلیم و تربیت189
21285تلاوتِ قرآنِ کریم کی اہمیت و برکات از روئے ارشادات حضرت مسیح موعودؑ199
22196تلاوتِ قرآن  کے آداب،قرآن کی زبان سے205
2357تلاوت قرآن کریم کی اہمیت ،برکات اور آداب214
243تلاوت قرآن کریم اور بعض مسنون کلمات226
25486تلاوتِ قرآنِ کریم کی اہمیت وفضیلت اور آداب231
26487تلاوت قرآن کریم کی اہمیت و برکات (ارشادات خلفائے احمدیت کی روشنی میں)243
27284قرآن کریم کی اہمیت و برکات از ارشادات خلفائے کرام253
28547خلفائے خمسہ کی خدماتِ قرآن266
29553تفسیر کبیر اور اِس کے محاسن و خصوصیات282
30557تفسیرِ کبیر کے بارے اپنوں اور غیروں کی  آراء294
31549اللہ میاں کا خط ہے جو میرے نام آیا299
32286ترجمہ قرآن کریم کی اہمیت304
33571حفظِ قرآنِ کریم کی اہمیت و برکات313
34499اسلامی تہذیب و تمدّن (قرآنی احکام کی روشنی میں)323
35132”وہ دین ہی کیا ہے جس میں نماز نہیں؟“ (نماز کی اہمیت قرآن کریم کی روشنی میں)330
36422انفاق فی سبیل اللّٰہ از روئے قرآن338
37551رَحۡمَتِیۡ وَسِعَتۡ کُلَّ شَیۡءٍ346
38552فَاِ نَّ الْعِزَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیْعًا354
39113اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ360
40434مَنۡ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ370
4194لبا س التقوی379
4252ابراہیم بنو (قرآن کی رو سے)389
4353قرآن میں بیان اسماعیلی صفات402
44420قرآن میں مذکور جانوروں کے ناموں سے سورتوں میں اسباق410
45193قرآن اور سائنس ( قرآن میں مستور پیشگوئیاں اور دَورِ حاضر کی ایجادات کا ایمان افروز تذکرہ)421
46384تاثیراتِ قرآنیہ ۔ قبولِ اسلام کے واقعات432
47538اصحابُ الفیل444
48430امثالُ القرآن456
49489چھوٹی چیزیں، بڑے نتائج(قرآن کریم کے اعتبار سے)463
50555قرآنِ کریم اور تیسری عالمی ایٹمی جنگ473

کتاب پڑھنے کے لئے سرورق پر ٹچ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے