
طلوع ِہلال
رمضان کے معانی تپش اور گرمائش کے ہیں ۔ایک روزے دار کو یہ گرمائش مادی اور روحانی دونوں طریق پر حاصل ہورہی ہوتی ہے۔ مادی اس لحاظ سے کہ بھوکا رہنے سے روزے دار کے اندر گرمی پیدا ہوتی ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ گرمی کے روزوں میں روزے دار کو اپنے جسم پر ٹھنڈا پانی ڈالنے سے سکون ملتا ہے اور روزہ افطار کرتے اِس گرمی کو مارنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کیا جاتا ہے اور روحانی گرمائش اِن معنوں میں کہ روزہ ایک ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جس سے اللہ سے لگاؤ میں تیزی آتی ہے اور تسبیح و تحمید اور تذکیر کثرت سے کرنے سے پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے روحانی تعلق بڑھانے میں مدد مل رہی ہوتی ہے اور اِس رسولؐ (فداہ ابی وامی ) پر درود پڑھنے اور بھیجنے میں اضافہ ہوتا ہے۔ اِس عرصہ میں خطباتِ جمعہ،درس و تدریس اور دینی مطالعہ بھی روزے دار کے اندر تپش اور گرمائش پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
حضرت مسیحِ موعودؑ فرماتے ہیں کہ
’’رمض سورج کی تپش کو کہتے ہیں۔ رمضان میں چونکہ انسان اَکل وشُرب اور تمام جسمانی لذّتوں پر صبر کرتا ہے۔ دوسرے اللہ تعالیٰ کے احکام کے لئے ایک حرارت اور جوش پیدا کرتا ہے۔ رُوحانی اور جسمانی حرارت اور تپش مِل کر رمضان ہوا۔ ‘‘
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 309۔ 310)
ادارہ ”مشاہدات “ اپنے روزے دار قارئین کے لئے درس و تدریس اور تقاریر کا سلسلہ جاری کئے ہوئے ہے جو لازماً روزے داروں کے لیے روحانی حرارت کا مُوجب ہوتا ہے۔
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ماہ رمضان کے استقبال کے لئے سارا سال جنت سجائی جاتی ہے اور جب رمضان آتا ہے تو جنت کہتی ہے کہ اے اللہ! اس مہینے میں اپنے بندوں کو میرے لئے خاص کردے۔
(سنن بیہقی شعب الإیمان فضائل شہر رمضان باب الجنۃ تزین من الحول إلی الحول لشہر رمضان)
اِس جنت کی تیاری اللہ تعالیٰ قمری سال کے آغاز سے ہی شروع کر دیتا ہے اور ہم معاشرے میں دیکھتے بھی ہیں کہ اللہ والے لوگ ایک رمضان کے اختتام پر اگلے رمضان کی باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ اِسی لیے کہتے ہیں کہ دو رمضان کو ایک پُل ملا رہا ہوتا ہے جس پر مومن سارا سال سفر کر کے اگلے رمضان میں داخل ہوتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ ایک رمضان کے لیے شروع سال سے جنت سجاتا ہے تو ایک مومن بھی اگلے رمضان میں باسلامت داخل ہونے کے لیے اپنے آپ کو مادی اور روحانی لحاظ سے صحت مند رکھتا ہے۔ ادارہ ”مشاہدات “ نے 2024ء کے رمضان کے بعد 2025ء کے رمضان کے دروس اور تقاریر کے لیے نہ صرف عناوین اکٹھے کرنے شروع کر دیئے تھے بلکہ جہاں کہیں بھی علمی مواد نظروں سے گزرا۔ اِس کو ایک فائل میں جمع کیا گیا۔ یہی دراصل 2025 ء کے رمضان کے لیے ادارہ ”مشاہدات“ کی طرف سے اپنے قارئین کے لیے ایک ایسی تیاری تھی جو سارا سال جاری رہی تا ہمارے پیارے قارئین اِن کو پڑھ کر اپنے اندر روحانی حرارت پیدا کریں اور جنت کے دروازے وا کریں ۔ اللہ تعالیٰ امسال ادارہ ”مشاہدات“ کو 30 دروس اور 30 تقایر بابت رمضان المبارک کی اشاعت کی توفیق دے رہا ہے۔ اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا وَ لِقَارِئِیْنِنَا
اِس علمی مائدہ کو آپ تک پہنچانے میں جن احباب و خواتین کا تعاون حاصل رہا اُن کے نام بغرض دعا تحریرہیں۔ مکرمہ عائشہ چوہدری صاحبہ(جرمنی)، مکرم حافظ عبدالحمید صاحب، مکرم زاہد محمود صاحب ، مکرم عامر محمود صاحب (یوکے)،مکرم سعید الدین احمد صاحب (واقف زندگی۔یوکے) ، مکرم فضل عمر شاہد صاحب(لٹویا)، مکرم منہاس محمود صاحب(جرمنی)،مکرمہ عطیۃُ العلیم صاحبہ(ہالینڈ)، مکرمہ فائقہ بشریٰ صاحبہ نیز وہ تمام جن کے مضامین سے ان تقاریر کی تیاری میں مدد لی گئی۔ فجزاہم اللّٰہ تعالیٰ خیراً وکان اللّٰہ معہم
مَیں یہاں قارئینِ کرام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے ذوق و شوق کی بدولت ”مشاہدات“ کے قارئین اور ویب سائٹ وزٹ کرنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام کو جزائے خَیْر دے اور قارئین کے لیے ہماری محنت کے میٹھے پھل لگیں۔آمین
قارئین ”مشاہدات“ میں سے مکرم منور علی شاہد۔ جرمنی سے تحریر کرتے ہیں:
”مشاہدات کے عنوان سے آپ نے ایک غیر معمولی علمی و قلمی کام کردیا ہے ۔ “
مکرم عثمان مسعود احمد نے سویڈن سے تحریر کیا کہ
”مشاہدات کے تحت آپ نے قریباً ہر اہم موضوع پر مواد اکٹھا کر کے ہم سب کے لئے سہولت مہیا کردی.ہے“
اور امریکہ سے مشاہدات کی باقاعدگی سے ایک قاری مکرمہ امۃ الباری ناصر صاحبہ نے خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے 115 افراد کی سیرت و شمائل پر دو جلدوں میں مواد اکٹھا ہونے پر مجھے لکھا کہ
” پہلی دفعہ اِس طرح لکھا گیا ہے“
یہ ”مشاہدات“ کے سلسلہ کی 20ویں کتابی کاوش ہے۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
۔۔۔۔خاکسار
۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود۔ برطانیہ
۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)
۔۔۔ مربّی سلسلہ
(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)
25؍فروری 2025ء
ویب سائیٹ: www.mushahedat.com
فون نمبر: +44 73 7615 9966
انڈیکس
نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
1 | 698 | رمضان کی تیاری اسوہ. رسولؐ کی روشنی میں | 1 |
2 | 699 | تعلق باللہ کی اہمیت اور برکات | 9 |
3 | 700 | دنیا میں رہنے کے لئے رُوح و صحت افزاء مقام”اپنی اَوقات“ | 17 |
4 | 701 | نماز،دعا ہی کا نام ہے | 24 |
5 | 703 | صبر بھی ایک عبادت ہے ( صبر اور عبادت ، رمضان کی دو خوبصورتیاں ہیں) | 32 |
6 | 705 | رمضان میں روحانی پیدائش اور روحانی اولاد | 42 |
7 | 707 | رمضان اور اصلاح و تطہیرِ نفس | 49 |
8 | 709 | قرآنِ کریم ” ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْن “ | 57 |
9 | 711 | آدابِ گفتگو | 65 |
10 | 713 | رمضان اور روحانی موسمِ بہار | 73 |
11 | 715 | اللہ ہمارا بہترین دوست ہے | 79 |
12 | 717 | رمضان اور ذَائِقَۃُ الْمَوْتِ | 84 |
13 | 719 | رمضان اور سریّہ عبداللہ بن عتیک | 93 |
14 | 721 | رمضان میں ہونے والی دو بابرکت شادیاں | 100 |
15 | 723 | رمضان اور مَنْ. کا مَنکا صاف کر | 108 |
16 | 725 | رمضان اور کسوف و خسوف کا نشان | 115 |
17 | 727 | کَتَبَ اللّٰہُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِیْ | 126 |
18 | 729 | رمضان اور خدمت و اطاعت والدین | 134 |
19 | 731 | رمضان میں رحمت ، مغفرت و بخشش کی مناسبت سے چند دعائیں | 149 |
20 | 733 | رمضان اور غزوہِ بدر | 161 |
21 | 735 | اَلْوَلَدُ سِرٌّ لِاَبِیْہِ | 168 |
22 | 737 | اسلام میں عورت کا مقام | 176 |
23 | 739 | رمضان اور فتح مکہ | 186 |
24 | 741 | رمضان کی اہمیت ، مثالوں سے( تقریر نمبر 1) | 194 |
25 | 743 | رمضان کی اہمیت ، مثالوں سے( تقریر نمبر 2) | 202 |
26 | 747 | ذکرِ الٰہی، اطمینانِ قلب کا مُوجب ہے | 210 |
27 | 749 | رمضان کے روزوں سے متعلقہ چند مسائل | 218 |
28 | 751 | حضرت خلیفۃُ المسیح الرابعؒ کے فتاویٰ بابت روزے | 227 |
29 | 753 | اَلصَّلٰوۃُ عِمَادُ الدِّیْن | 240 |
30 | 776 | ایمان بالغیب کیوں ضروری ہے؟ | 248 |
قابلِ فخر و قابل تعریف