20تقاریر بابت محرم الحرام

Uncategorized اعلانات اھلبیت تاریخ تعارف کتب محرم

بابُ الدُّخُول

جامعہ احمدیہ کی تعلیم کے دوران شیعہ ازم وہ مضمون تھا جو مجھے مشکل لگا کرتا تھا شاید اس کی ایک وجہ کم سِنی میں محرم کے دردناک واقعات  کو پڑھنے یا سننے کی سکت نہ ہوتی تھی۔ دل اُس محبت اور عقیدت کی وجہ سے جو بالطبع ایک احمدی کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات کے پیش نظر اہل بیت سے سکھلاتا ہے ایسےتکلیف دہ واقعہ  کو پڑھنے سے کلیجہ منہ کوآتا تھا اور دوسری وجہ یہ تھی کہ  ہر دو اطراف سے مختلف صحابہ،  بزرگان دین اور اکابر کے اسماء اور جگہوں  ومقامات کے نام یاد کرنے میں بھی مشکل تھی ۔ تاہم اپنے دوستوں اور کلاس فیلوز سے سن سنا کر یا کچھ پڑھ کر اس قابل ہو جاتا رہا کہ امتحان میں  کامیاب ہو جاؤں۔ لیکن سن 1978ء میں جب میری پہلی تقرری بدوملہی ضلع سیالکوٹ حال نارووال میں ہوئی تو ایک طرف بہت بڑی ہزاروں ممبرز پر مشتمل فعال جماعت کی تعلیم و تربیت کے پیش نظر مجھے سنجیدگی سے شیعہ ازم کا مطالعہ کرنا پڑا ۔اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بدوملہی  مختلف فرقوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ ان کے ساتھ احمدیوں کے مضبوط روابط اور تعلقات بھی تھے۔ اُن سے گفتگو کرنے کے لیے ان فرقوں کے بارے میں علم ہونا ضروری  تھا جس کے لیے احباب جماعت خاکسار سے رابطہ بھی کرتے تھے۔ خود  خاکسار کے بھی ان فرقوں کے سرکردہ لوگوں سے روابط بڑھنے لگے۔ اہل تشیع محرم کے حوالے سے تعزیے وغیرہ بھی خوب نکالتے تھے اور اعزاداروں سے گفتگو کے مواقع پیدا ہونے پر شیعہ ازم کو پڑھنا، سمجھنا خاکسارکی مجبوری بن گئی تھی۔ اللہ تعالیٰ کےفضل اور مدد سے شیعہ ازم کو سمجھنے اور تعلیمات میں اُن کے غلوّ و تعلّی کا جواب دینے کی سُدھ بُدھ  حاصل ہو گئی۔ الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ۔  شیعہ ازم کے متعلق  تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ بڑھتا رہا ۔جہاں سے بھی کچھ ملتا وہاں سے حاصل کرتا۔ خلفائے احمدیت کے خطبات اور خطابات سے خوب استفادہ کیا اور آج جبکہ احمدی احباب و خواتین کے لیے تقاریر لکھنے کا سلسلہ شروع ہوا تو محرم.الحرام 1446 ہجری پر محرم اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے مقام و مرتبہ پر 21 تقاریر تیار کرنے کی نہ صرف توفیق ملی بلکہ میرے ایک بر خودار عزیزم زاہد محمود نے ان 21 تقاریر کو احباب جماعت کی آسانی کے لیے کتابی شکل بھی دے ڈالی تا ہمارے دوست و خواتین اس سے بھرپور استفادہ کر کے اہل.بیت سے اپنی محبت کو نہ صرف بڑھائیں،  درودشریف پڑھیں،  دعائیں کریں بلکہ شیعہ ازم  کے حوالہ  سے اپنے علم کو بھی بڑھائیں۔ زیر نظرکتاب  کا خوبصورت سرورق میرے ایک اور برخودار مکرم فضل  احمد شاہد آف لٹویانے تیار کر کے کتاب کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے نیز کمپوزنگ میں معاونت کرنے والوں میں مکرم منہاس محمود صاحب ، مکرمہ عائشہ  منصورچوہدری صاحبہ اور  مکرمہ فائقہ بشریٰ صاحبہ شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ ان تمام کو احسن اور نیک جزا ء عطا فرمائے ۔ آمین

اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ اس کتاب کو بھی جو محض اور محض محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم  میں لکھی گئی ہے اور ہر دفعہ لفظ محمدؐ یا آپؐ لکھنے پر صلی اللہ علیہ وسلم کا ورد کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ  نے دی ہے اپنے ہاں درجہ قبولیت بخشےگا۔  یہ ”مشاہدات“ کی دسویں کاوش ہے۔ اس سے قبل 9 کاوشیں  احباب جماعت سے بھرپور تحسین پا چکی ہیں۔ الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ۔

مکرم اقبال گجر صاحب تحریر فرماتے ہیں:

” ماشاءاللہ تقاریر سے بہت زیادہ علمی فائدہ بھی ہو رہا ہے بلکہ یوم مصلح موعودؓ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور یوم مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے سے آپ کی تقاریر کے جو  مجموعے ہیں۔  اُن  سے مَیں خود بھی اور ذیلی تنظیمیں بھی  اپنے پروگرامز کے لیے بھی فائدہ اٹھا رہی  ہیں اور اطفال الاحمدیہ کے مقابلہ جات میں بھی بچوں کی تقاریر سے بچوں نے بہت زیادہ فائدہ حاصل کیا ہے  ۔ “

مکرم  حمزہ ملک صاحب تحریر کرتے ہیں:

”آپ کے  مشاہدات کی ویب سائٹ دیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے ۔ماشاءاللہ بہت عمدہ اور مفید کام ہے ۔“

اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مجھے یہ لکھنے میں بھی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اسلامی سال  1445ھ کے آخری مہینے ذوالحجہ (جو اشہر الحرم میں شامل ہے) میں حج، عید اور حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہم السلام کی سیرت و مناقب پر تقاریر تیار کرنے کی توفیق ملی اور پھر اسلامی تقویم 1446 ھ کے آغاز پر اشہر الحرم میں سے بھی ایک اور مہینے محرم پر بھی 21 تقاریر لکھنے کی توفیق پائی۔

ان تقاریر پر قلم اٹھانا خاصہ مشکل نظر آیا کیونکہ یہ ایک ایسا حساس معاملہ ہے کہ اس کے ساتھ  لوگوں کے جذبات  جُڑے ہوئے ہیں۔ ہر سطر اور ہر لفظ کے تحریر کرنے میں یہ بات مدنظر رہی کہ کہیں اس سے لوگوں کے جذبات مجروح نہ ہوں لیکن ہمارا مدّعا تو اسلامی تعلیمات کا پرچار رہا ہے۔ لہذا تمام تقاریر اسی اہم امر کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہیں۔

 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

 اللہ تعالیٰ قارئین کو اس روحانی و علمی مائدہ کو اپنے حلقہ احباب اور عزیز و اقارب میں پھیلانے کا بھی اجرعظیم عطا فرمائے اور نفوس واموال اور علم میں اضافہ کرتا چلاجائے۔ آمین اللھم آمین ثم آمین

جزاکم اللّٰہ خیراً ۔ اَللَّھُمَّ زِدْ فَزِدْ وَبَارِك فِیْہِ   وَکَانَ اللّٰہُ مَعَکُمْ

۔۔خاکسار

۔۔۔۔حنیف احمد محمود۔ برطانیہ

(سابق ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن لندن)

28 جون  2024ء

انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
1460محرم الحرام ۔ قرآن و احادیث اور اسلاف کی نظر سے1
2  458ماہِ محرم اور حضرت امام حسینؓ کا مقام و مرتبہ (آنحضورؐ کے ارشادات کی روشنی میں)8
3446حضرت مسیح موعودؑ کی نظر میں حضرت امام حسینؓ  کا مقام ومرتبہ19
4454اہلِ بیت سے حضرت مسیح موعودؑ کی محبت اور عشق27
5467اہلِ بیت کا مقام و مرتبہ (خلفائے خمسہ کے افاضات کی روشنی میں )34
6447اہلِ بیت اور صحابہؓ کی تعظیم و توقیر (بزبانِ مبارک حضرت خلیفۃُ المسیح الرابعؒ )44
7    448حضرت مسیح موعودؑ پرحضرت عیسٰیؑ، حضرت علیؓ اور امام حسینؓ کی  توہین کا الزام اور اِس کا جواب ( بزبانِ مبارک حضرت خلیفۃُ المسیح الرابعؒ )58
8449حضرت حسینؑ ۔ جنت کا سردار73
9  450امام حسینؑ پریزیدی حکومت کا فتوی کفر (ازارشادات حضرت خلیفة المسیح الثالثؒ )84
10  457ایک احمدی مسلم اور محرم الحرام (از ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ )90
11463اسلامی سال نو کا آغاز اور ہماری ذمہ داریاں105
12464اسلامی سال کا پہلا مہینہ ۔ محرم الحرام113
13465محرم الحرام اور چند دعائیں123
14466محرم میں بکثرت درودشریف پڑھنے کی اہمیت اور برکات131
15461ماہ محرم اور مسائل و رسومات142
16462محرم الحرام سے متعلقہ سوال و جواب (از حضرت خلیفۃُ المسیح الرابعؒ)147
17468محرم اور ماتم کی حقیقت155
18470محرم اور اِس سے متعلقہ مَنَاہِی163
19473واقعہ کربلا اور عظمت حسینؓ (حضرت مصلح موعودؓ کے ارشادات کی روشنی میں)171
20472حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا المناک سانحہ اور واقعہ کربلا181
21469قتلِ حسینؑ اصل میں مرگِ یزید ہے196

کتاب پڑھنے کے لئے کلک کیجئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے