50 تقاریر برموقع یوم خلافت2025ء (حصہ دوم)

اعلانات تعارف کتب خلافت

”مشاہدات“ کے آنگن  کا 22 واں درخت


بنیادی اینٹ

خلافت کے حوالہ  سے جو بھی موضوع ذہن میں آئے جیسے ضرورتِ خلافت، قیامِ خلافت، نظامِ خلافت، مقام و منصبِ خلافت،  برکاتِ خلافت، استحکامِ خلافت اور حفاظتِ خلافت نیز خلافت سے وابستگی،  خلافت سے پختہ تعلق اور پیار و محبت۔ ان تمام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جو بھی ذرائع اپنائے جائیں اُن میں سے ایک ذریعہ تحریر و تصنیف کا ہے جو پڑھنے والوں کے دلوں میں تحریر کے اپنے اپنے انداز میں اثرانداز ہو کر محبّانِ خلافت کو خلافت سے مزید قریب کرنے کا موجب ہوتی ہے۔ خلافت کے حوالہ سے تقاریر،خطبات ،درس و تدریس اور محافل و مجالس میں گفتگو جب تحریر کی صورت اختیار کر کے کتب، اخبارات،رسائل اور جرائد میں جگہ پاتی ہیں تو خلافت سے محبت و پیار اور اُس کے استحکام کے لیے ایک اثرپیدا کرتی ہیں۔ ہمارے پیارے خلفاء کے خطبات، خطابات اور گفتگو جب اخبارات، رسائل، میگزینز  اور کتب کی زینت بنتی ہیں  تو ہم ان ارشادات اور افاضات کو اپنی تقاریر، تحریرات اور مضامین  کی زینت بتاتےہیں اور شعراء ان بیان فرمودہ مضامین کو اپنے اشعار میں ڈھالتے ہیں ۔ ہماری  یہ تحریرات، یہ منظوم کلام، یہ مضامین، یہ تقاریر تا قیامت، رہتی دنیا تک، آنے والی نسلوں کے لیے خلافت  سے ہماری محبت کوبڑھانےاور اِسے مزید پختہ کرنے کا ذریعہ بنتی چلی جائیں گی ۔   خلفائے راشدین اور خلفائے احمدیت کےخلافت سے  متعلق  ارشادات  و تحریرات ہمارے دلوں میں آج بھی  وجد کی کیفیت پیدا کرتے ہیں۔خلفاء کے لئے  رضی.اللّٰہ عنہم اور رحمہم اللّٰہ تعالیٰ اور موجودہ پیارے امام کے لیے ایدہ اللّٰہ تعالیٰ و نصرہ اللّٰہ نصرًا عزیزًا کے الفاظ استعمال کر کے جہاں ان کے لیے ہم دعا گو ہوتے   ہیں وہاں اِس روحانی، علمی، اخلاقی اور للّہی خزانہ کو جمع کرنے والوں کے لیے بھی دل و جان سے دعائیں جاری رہتی ہیں کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق بڑھانے ،نمازوں کو خشوع و خضوع سے ادا کرنے، قرآن کریم کی ترنّم اور خوش.الحانی  سے تلاوت کرنے، صحابہؓ سے عقیدت و محبت کے اظہار، ارکانِ اسلام وارکانِ ایمان پر دلی گہرائیوں سے عمل پیرا ہونے کے مواقع میسر کرتی رہتی ہیں۔

قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب  ایم اے رضی اللہ عنہ قلم کے استعمال کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ

’’ زبان کے مقابلہ پر قلم کو یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ اس کا حلقہ نہایت وسیع اور اس کا نتیجہ بہت لمبا بلکہ عموماً دائمی ہوتا ہے ۔ زبان کی بات عام طور پر منہ سے نکل کر ہوا میں گم ہو جاتی ہے سوائے اس کے کہ اِسے قلم کے ذریعہ محفوظ کر لیا جائے مگر قلم دنیا بھر کی وسعت اور ہمیشگی کا پیغام لے کر آتی ہے اور پریس کی ایجاد نے تو قلم کو وہ عالمگیر پھیلاؤ اور دوام عطا کر دیا ہے جس کی اس زمانہ میں کوئی نظیر نہیں کیونکہ قلم کا لکھا ہوا گویا پتھر کی لکیر ہوتا ہے جسے کوئی چیز مٹا نہیں سکتی ۔ ‘‘

(سیف کا کام قلم سے دکھایا ہے ہم نے از الفضل ربوہ 26دسمبر1958ء )

 دنیا بھر میں تحریرات کی اشاعت کے لیے جو  بہت سے ذرائع موجود ہیں اُن میں سے چند ایک کا ذکر مَیں.اوپر اختصار سے کر آیا ہوں۔ ان میں سے ایک آج کے دَور میں ”مشاہدات“  بھی خلافت کی مضبوطی.اور استحکام  کے لئے بفضل اللہ  تعالیٰ  اپنا حصہ ڈالنے کے لئے کوشاں ہے۔ جس کی ویب سائٹ حضرت خلیفۃ.المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی مشفقانہ شفقت اور اجازت سے ایک  سال قبل جاری ہوئی اور مشاہدات کے دو سال کے عرصے میں 840 تقاریرو مضامین منظرِ  عام پر آچکے ہیں۔ جن میں خلافت کے عظیم و اہم موضوع پر 100 تقاریر شامل ہیں ۔ جن میں سے پہلی 50 تقاریر کتابی صورت میں ویب سائٹ  پر ”خلافت“ کے عنوان کے تحت موجود ہیں جبکہ دوسری 50 تقاریر کو کتابی شکل میں 27 مئی 2025ء کے یومِ.خلافت کی مناسبت سے احبابِ جماعت  کی خدمت میں  پیش کیا جارہا ہے جو5؍ مئی 2025ء تک ان.شاءاللہ مشاہدات کی  ویب سائٹ www.mushahedat.com پر میسر ہوگی۔

امید ہے۔ خلافت کے حوالہ سے مختلف موضوعات و عناوین  پر مشتمل یہ  100 تقاریر کا روحانی ذخیرہ  اورمائدہ دنیا بھر کے افرادِ جماعت کے ایمان و ایقان اور خلافت سے محبت بڑھانے کا ذریعہ ہوں گی اورامسال یومِ خلافت پر ان سے استفادہ بھی کیا جائے گا ۔ خلافت کی تقاریر پر مشتمل حصہ اول کا انڈیکس بھی حصہ دوم کے انڈیکس کے ساتھ دیا جارہا ہے تاکہ  احبابِ جماعت اس سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔ کان اللّٰہ معکم و ایدکم بنصرہٖ

ان 100 تقاریر کو دو کتابوں میں مشکّل کرنے میں مکرم زاہد محمودصاحب نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔ موصوف  صرف کتاب کو ہی تیار نہیں کرتے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر PDF  تیار کرنے کی سعادت بھی پاتے ہیں۔ فجزاہ اللّٰہ تعالیٰ

 دوسرے نمبر پر ہماری بہن مکرمہ عائشہ چوہدری آف جرمنی ہیں جنہوں نے ان تقاریر کو کمپوز کرنے میں خوب معاونت فرمائی بلکہ نیٹ سے مواد اکٹھا کر کے اور بعض تقریر میں موقع و محل کے مطابق خلفاء کے ارشادات کو تلاش کر کے تقاریر کو مزیّن کرنے  میں اہم کردار ادا کرتی رہی  ہیں۔اس کے بعد جرمنی سے ہی مکرم منہاس محمود صاحب اور ہالینڈ سے مکرمہ عطیۃ العلیم صاحبہ اور مکرمہ فائقہ بشریٰ صاحبہ  نے کمپوزنگ میں تعاون فرمایا ہے۔ اِن تقاریر کو ویب سائٹ کی زینت بنانے میں عزیزم عامر محمود ملک صاحب آف شیفیلڈ یو کے اور عزیزم سعید الدین احمدصاحب آف یوکے تعاون کر رہے ہیں۔ اشعار کے چناؤ اور درست استعمال کے لیے مکرمہ امۃ الباری ناصر صاحبہ آف امریکہ نے تعاون فرمایا۔ فجزاہم اللّٰہ تعالیٰ

 بعض اوقات بعض جماعتی قلم کاروں کے مضامین سے مدد لی جاتی ہے وہ تمام شکریہ کے مستحق ہیں۔ خلافت.بارے حصہ دوم  میں مکرم چوہدری ناز احمد ناصر صاحب آف لندن ،مکرم عبدالسمیع خان صاحب آف کینیڈا،مکرم  منیر احمد خادم صاحب آف قادیان، مکرم ریحان احمد شیخ صاحب آف قادیان اور مکرم.شہود آصف صاحب آف گھانا  شکریہ کے مستحق ہیں ۔

آخر پر اُن احباب و خواتین کا بھی مشکور ہوں جو ویب سائٹ سے موقع و محل کے مطابق تقاریر کو لے کریاخاکسار کی واٹس ایپ کی پوسٹس  سے استفادہ کر کے ان تقاریر کو آگے اپنے عزیز و اقارب، دوست.احباب کو بھجواتے ہیں یا اپنے اسٹیٹس پر چسپاں  کرتے ہیں۔ اُن میں سے ایک مکرم نصیر احمد باجوہ صاحب آف  جرمنی اوردوسرے مکرم ڈاکٹر نصیر احمد طاہر صاحب آف ویلز برطانیہ ہیں۔  آخر پر خوبصورت ٹائٹل بنانے پر مکرم.فضل عمر شاہدصاحب آف لٹویا کا بھی مشکور ہوں۔   اللہ تعالیٰ ان تمام کے ساتھ ہو۔ فجزاہم  اللّٰہ تعالیٰ خیراً وکان اللّٰہ معہم

یہ  کتاب ”مشاہدات“ کے آنگن  کا 22 واں درخت ہے۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

۔۔۔۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود۔ برطانیہ

۔۔۔۔       ( شاہد۔ عربی فاضل)

۔۔۔ مربّی سلسلہ

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

05؍مئی 2025ء

ویب سائیٹ:             www.mushahedat.com

فون نمبر:                  +44 73 7615 9966

ای میل:                    hanifahmadmahmood@hotmail.com


انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
1797نظام خلافت(تعارف ، تعریف، اہمیت اور اقسام)1
2443خلافت کیا ہے اک فضلِ عظیم ربِّ رحمان ہے11
3805مقامِ خلافت کی عظمت اور اہمیت23
4804بزرگانِ اُمّت  کے نزدیک خلافت کی اہمیت36
5827خلافت کے ذریعہ توحید کا قیام44
6828خلافت کے ذریعہ وحدت ِقومی59
7826خلافت کے فیوض و برکات( تقریر نمبر 2)70
8541حضرت مسیح موعودؑ کے خلافت کے بارے میں اقتباسات (تقریرنمبر1)82
9798خلافت از افاضات حضرت مسیح موعود علیہ السلام (تقریرنمبر2)89
10799خلافت از افاضات حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ97
11800خلافت از افاضات حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ105
12801خلافت از افاضات حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ115
13802خلافت از افاضات حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ123
14803خلافت از افاضات حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ129
15825’’وہ( خلافت) دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا‘‘ (دائمی خلافت کے متعلق حضرت مسیح موعودؑ اور خلفاء کے ارشادات)142
16829استحکامِ  خلافت اور ہماری ذمہ داریاں152
17433خلفاء کی مالی تحریکات164
18426خلافت خامسہ  میں مالی قربانیوں کے چند ایمان افروزواقعات174
19806تحریکات حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ187
20807تحریکات حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ194
21808تحریکات حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ205
22809تحریکات حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ214
23810تحریکات حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ (تقریر نمبر 2)223
24811امامِ وقت سے اِک رشتۂِ صدق و وفا رکھنا233
25812دونوں طرف ہو آگ برابر لگی ہوئی                            (تقریر نمبر 1 بابت خلافتِ اُولیٰ )243
26813دونوں طرف ہو آگ برابر لگی ہوئی                            (تقریر نمبر 2 بابت خلافتِ ثانیہ)249
27814دونوں طرف ہو آگ برابر لگی ہوئی                              (تقریر نمبر 3  بابت خلافتِ ثالثہ و رابعہ)259
28815                         دونوں طرف ہو آگ برابر لگی ہوئی                                (تقریر نمبر 4 بابت خلافتِ خامسہ)268
29547خلفائے خمسہ کی خدماتِ قرآن278
30654امن و سلامتی کے سفیر ۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ294
31103تجدیدِ عہد وفائے خلافت اور ہماری ذمہ داریاں302
32511خلفاء کرام کی خدام الاحمدیہ سے توقعات311
33792پیوستہ رہ شجر سے اُمیدِ  بہار رکھ321
34837خلافت کی اساس، اطاعت  کے رُوح پرور واقعات328
35831خلافت، پہرہ اور امام کی حفاظت339
36830نظامِ خلافت اور زکٰوۃ353
37819خلافت ، روحانی ترقیات و فیضان  کا ذریعہ361
38816خلافتِ  احمدیہ اور جماعتی ترقیات373
39817خلفاء کے ادوار میں جماعتی ترقیات و فتوحات (خلافتِ اولیٰ، ثانیہ و ثالثہ کے ادوار)(تقریر نمبر 1)385
40818خلفاء کے ادوار میں جماعتی ترقیات و فتوحات(خلافتِ رابعہ اور خامسہ میں الٰہی تائیدات، فتوحات و ترقیات)(تقریر نمبر 2)394
41820خلافتِ حقہ اور اشاراتِ الہٰیہ)خلا فتِ اولیٰ((تقریر نمبر1)403
42821خلافتِ حقہ اور اشاراتِ الہٰیہ)خلافتِ ثانیہ((تقریر نمبر2)413
43822خلافتِ حقہ اور اشاراتِ الہٰیہ (خلا فتِ ثالثہ)(تقریر نمبر3)423
44823خلافتِ حقہ اور اشاراتِ الہٰیہ(خلا فتِ رابعہ)(تقریر نمبر4)432
45824خلافتِ حقہ اور اشاراتِ الہٰیہ(خلا فتِ خامسہ)(تقریر نمبر5)442
46832خلافتِ راشدہ کے خلاف سازشوں کے المناک اثرات454
47833خلافت راشدہ کے خلاف سازشیں (خلافتِ اُولیٰ و ثانیہ کا ذکر)(تقریر نمبر 1)462
48834خلافت راشدہ کے خلاف سازشیں (خلافتِ ثالثہ و رابعہ کا تذکرہ)(تقریر نمبر 2)471
49835       خلافتِ احمدیہ کے خلاف سازشوں کا بدانجام     ( خلافتِ ثانیہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ذکر)481
50836خلافت احمدیہ کے خلاف سازشوں کا بدانجام (خلافتِ ثالثہ اور رابعہ کا ذکر)494

مکمل کتاب کے مطالعہ کے لیے ٹائٹل پر کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے