اسلام، محمد رسو ل اللہؐ کا مدرسہ ہے(حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
” ہر ایک مدرسہ کے لیے جُدا جُدا ہیڈماسٹر ہیں۔ پس تمہیں چھٹی مدرسہ احمدیہ یا تعلیم الاسلام ہائی سکول میں جو پڑھائی ہوتی ہے اُس سے ملتی ہے لیکن اسلام جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مدرسہ ہے۔ اُس کے احکام سے چھٹی نہیں ملتی ۔ اِس مدرسہ کے بانی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ….یہ کالج جو ہے یہ کسی انجمن کے سپرد نہیں اس کے پہلے پرنسپل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں لیکن آپ کو بھی اِس کے قواعد بنانے میں کوئی اختیار نہیں کیونکہ یہ وہ یونیورسٹی ہے جس کے تمام اصول و قواعد و احکام، خدا کی طرف سے آئے ہیں ۔“
(الفضل 12 اگست 1919ء)