Author: ادارہ مشاہدات
50تقاریر(جلد دوم)برموقع یوم مسیح موعودؑ2025ء
اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم سورت ابراہیم کی آیت 6 میں حضرت موسیٰؑ کے اپنی قوم کے نام پیغام ” ذَکِّرْھُمْ بِاَیّٰمِ اللّٰہِ“ کہ اُنہیں اللہ کے دن یاد کرواتا رہ، کو محفوظ فرمایا ہے۔ انبیاء کی یہ سُنَّت مستمرّہ رہی ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں کو اللہ کے فضلوں اور انعامات کے خاص دن یاد کرواتے رہتے ہیں تا اُس خدائے عزّ و جلّ کا شکریہ ادا کیا جا سکے جس نے اِن انبیاء کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ اِسی سُنَّت کی روشنی میں جماعتِ احمدیہ بھی سال بھر مختلف دن مناتی رہتی ہے اور ”مشاہدات“کو گزشتہ دو سالوں سے اِن اہم مبارک دنوں کے حوالے سے مواد تحریری و تقریری شکل کے علاوہ کتابی اشکال میں بھی مہیا کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ یہ 50 تقریریں اِسی تسلسل کی ایک کڑی ہے جو یومِ مسیح موعودؑ 2025ء کے موقع پر منصۂ شہود پر لایا جا رہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔
مزید پڑھیں50تقاریر برموقع یوم مسیح موعودؑ
ابتدائیہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے لجنہ اماء اللہ کے سو سال پر 100 تقاریر، عید میلاد النبی 2023ء کے موقع پر 39 تقاریراور یوم مصلح موعودؓ کے موقع پر52 تقاریر کے مجموعوں کے بعد اب یوم مسیح موعود ؑکے موقع پر 50 تقاریر پر مشتمل مجموعہ کتابی شکل […]
مزید پڑھیں30دروس بابت رمضان المبارک2024ء(حصہ اول)
ان دروس کی تیاری میں قرآنی آیات اور حدیثِ نبویؐ کو بنیاد بنایا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ ہر درس میں عنوان کی مناسبت سے حضرت مسیح موعودؑ اور وقت کی آواز حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ضرور شامل کیا جائے۔ باقی خلفائے کرام کے ارشادات بھی گاہے بگاہے ضرورت کی مناسبت سے شامل ہیں۔گو کتاب کا عنوان 30 دروس ہے لیکن کتاب میں 32 دروس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں30تقاریربابت رمضان المبارک 2025ء (جلداول)
طلوع ِہلال رمضان کے معانی تپش اور گرمائش کے ہیں ۔ایک روزے دار کو یہ گرمائش مادی اور روحانی دونوں طریق پر حاصل ہورہی ہوتی ہے۔ مادی اس لحاظ سے کہ بھوکا رہنے سے روزے دار کے اندر گرمی پیدا ہوتی ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ گرمی کے روزوں میں روزے دار کو اپنے […]
مزید پڑھیں30دروس بابت رمضان المبارک2025ء(حصہ دوم)
حرفِ اول ہر مسلمان کو رمضان سے بہت پیار رہتا ہے۔ جوں جوں یہ رمضان قریب آتا ہے اِس پیار میں اضافہ ہوتاجاتا ہے اور وہ اِس سے لطف اندوز ہونے کے لئے اُن تمام ذرائع اور طریقوں کو اپناتا ہے جو قرآن.واحادیث، فقہ اور آج کے دور میں فقہُ المسیح ، فقہ احمدیہ اور […]
مزید پڑھیں20تقاریربابت فلسفہ دُعا اور اس کی حقیقت
نماز اور دعا کا رمضان المبارک کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔ اس دفعہ رمضان ایسے وقت میں آرہا ہے جب امت مسلمہ شدید اختلافات کا شکار ہے۔ مشرقِ وسطیٰ تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔ باقی اسلامی ممالک بھی کوئی محفوظ نہیں ہیں۔ اِن حالات میں ہمیں اِس رمضان میں بہت دعائیں کرنی ہوں گی۔اِسے دعاؤں کا رمضان بنانا ہوگا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ ان دنوں جن دعاؤں کی طرف بلارہے ہیں انہیں حرزِ جان بناکر نمازوں کو بروقت ادا کرنا ہے اور ان نمازوں کو دعاؤں والی نمازیں بنا دینا ہے۔
مزید پڑھیں40تقاریربابت خاندان حضرت مسیح موعودؑ (حصہ دوم)
” مشاہدات“ کی یہ متذکرہ بالا کتاب 17ویں جلد ہے جو 40 تقاریر بابت خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلددوم پر مشتمل ہے گو یہ 40 تقاریر ہیں لیکن بعض تقاریر میں بیگمات کو شامل کر کے 48 افراد کی سیرت بیان ہوئی ہے ۔ اس سے قبل اِسی عنوان پر 60 تقاریر پر مشتمل تصنیف 16ویں جلد کے طور پر منصّہ شہود پر آئی تھی جو67 افراد کی سیرت پر مشتمل ہے اور یوں دونوں کتب میں 115 افراد کی سیرت کو جمع کر دیا گیا ہے
مزید پڑھیںمحرم اور ماتم کی حقیقت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’ ماتم کی حالت میں جزع فزع اور نوحہ یعنی سیاپا کرنا اور چیخیں مار کر رونا اور بے صبری کے کلمات زبان پر لانا یہ سب ایسی باتیں ہیں جن کے کرنے سے ایمان جانے کا اندیشہ ہے اور یہ سب رسمیں ہندوؤں سے لی گئی ہیں ۔ جاہل مسلمانوں نے اپنے دین کو بھلا دیا اور ہندوؤں کی رسمیں اختیار کر لیں ہیں ۔ کسی عزیز اور پیارے کی موت کی حالت میں مسلمانوں کے لیے یہ حکم قرآن شریف میں ہے کہ صرف اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ کہیں ۔ یعنی ہم خدا کا مال اور ملک ہیں اسے اختیار ہے جب چاہے اپنا مال لے لے اور اگر رونا ہو تو صرف آنکھوں سے آنسو بہانا جائز ہے اور جو اس سے زیادہ وہ شیطان ہے ۔ برابر ایک سال تک سوگ رکھنا اور نئی نئی عورتوں کے آنے کے وقت یا بعض خاص دنوں میں سیاپا کرنا اور باہم عورتوں کا سر ٹکرا کر چِلّانا ، رونا اور کچھ نہ کچھ منہ سے بھی بکواس کرنا اور پھر برابر ایک برس تک بعض چیزوں کا پکا نا چھوڑ دینا اس عذر سے کہ ہمارے گھر میں یا ہماری برادری میں ماتم ہو گیا ہے یہ سب ناپاک رسمیں ہیں اور گناہ کی باتیں ہیں ۔ “
( فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ103)
اہلِ بیت کا مقام و مرتبہ(خلفائے خمسہ کے افاضات کی روشنی میں)
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
’’حضرت امام حسینؓ نے معرکۂ کربلا میں بے شک جان دے دی۔ مگر آج تک اسلام اس قربانی پر ناز کرتا ہے۔‘‘
(خطبات محمود جلد نمبر16 صفحہ396)
