حج بیتُ اللہ اور اس کا فلسفہ
حضرت حذیفہ بن اسید ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ پر نظر فرماتے تو یہ دعا کرتے:
اَللّٰهُمَّ زِدْ بَيْتَکَ ھٰذَا تَشْرِيْفًا وَّتَعْظِيْمًا وَّتَكْرِيْمًا وَّبِرًّا وَّمَصَابَةً وَّزِدْ مَنْ شَرَفَهٗ وَعَظَّمَہٗ مِمَّنْ حَجَّهٗ وَ اعْتَمَرَهٗ تَشْرِيْفًا وَّبِرًّاوَّمَصَابَةً
)معجم الاوسط لطبرانی جلد6 صفحہ183(
ترجمہ: اے اللہ تعالیٰ! اپنے اس گھر (بیت اللہ) کو بزرگی ،عظمت و عزت، نیکی اور رعب میں زیادہ کراور حج و عمرہ کرنے والوں میں سے جو اس کی تقدیس اور تعظیم کرے اسے بھی عظمت و شرف اور نیکی اور رعب میں بڑھا۔