اُمّ المومنین حضرت حفصہ بنتِ عمر رضی اللہ عنہا

ایک مرتبہ حضرت جبرائیل نے حضرت حفصہؓ کے بارہ میں یہ الفاظ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کہے
’’ وہ بہت عبادت کرنے والی بہت روزے رکھنے والی ہیں ۔اے محمد! وہ جنت میں آپؐ کی زوجہ ہیں ‘‘
(الاستیعاب )

Continue Reading

اُمّ المومنین حضرت سودہ بنتِ زمعہ رضی اللہ عنہا

حضرت سودہ ؓ کے پاکیزہ اخلاق اور ان کی محبت کی تعریف کرتے ہوئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ
’’ مَیں نے کسی عورت کو جذبہ رقابت سے خالی نہ دیکھا سوائے سودہؓ کے ۔‘‘
( مطہر عائلی زندگی صفحہ34-33)

Continue Reading

اصلاحِ نفس

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
’’ نفس کی پاکیزگی صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو یَخْشَوْنَ رَبَّھُمْ بِالْغَیْبِ(الانبیاء:50) یعنی جو اپنے ربّ سے غیب میں ہونے کے باوجود ڈرتے ہیں۔ پس جب یہ حالت ہوتی ہے تو ان کی نمازیں بھی اور دوسری عبادتیں بھی اور دوسرے نیک اعمال بھی دل میں خداتعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے اس کی رضا کے حصول کے لئے ہوتے ہیں اور جب یہ حالت ہو، جب اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں ہو تو وہ انسان خود اپنے نفس کو پھر کبھی پاک نہیں ٹھہرا سکتا بلکہ ہر نیکی کو جو وہ بجا لاتا ہے اور ہر اس موقع کو جو نیکی بجالانےکا اس کو میسر آتا ہے خداتعالیٰ کے فضل پر محمول کرتا ہے۔ ‘‘
(خطبہ جمعہ 22مئی2009ء )

Continue Reading

مَنۡ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’جب ہم حضرت مسیح موعودؑ کے صحابہ کے واقعات پڑھتے ہیں یا سنتے ہیں تو ان کی نیک فطرت، ان کی صداقت کی پہچان کے لئے تڑپ، ان کی جان مال قربان کرنے کے لئےتڑپ اور کوشش اور ان کے حضرت مسیح موعودؑ سے عشق و محبت کے اپنے اپنے ذوق اور سمجھ کے مطابق معیار اور اس کا اظہار نظر آتا ہے۔ غرضیکہ یہ وہ آخرین تھے جو پہلوں سے ملنے کے لئے اپنے اپنے رنگ میں حق ادا کرنے والے بننے کےلئے کوشش کرنے والے تھے۔ ہر ایک کا اپنا انداز تھا اور ان کو دیکھنے والوں اور ان سے قریبی تعلق والوں نے بھی ان صحابہ کے ہر انداز اور اخلاق و کردار سے اپنے اپنے رنگ میں نصیحت حاصل کی یا بعض باتوں سے نتائج أخذ کئے‘‘
(خطبہ جمعہ فرمودہ 7 اگست 2015ء)

Continue Reading

خلفاء کی مالی تحریکات

حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :
’’ فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک محبت و عقیدت کے اس چشمہ سے پھوٹی ہے جو احباب کے دل میں اپنے پیارے آقا المصلح الموعودؓ کے لیے ہمیشہ موجزن رہی اور موجزن رہے گی ۔‘‘
( الفضل یکم جون 1966ء )

Continue Reading

امثال الاحادیث(تقریرنمبر2)

حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کعبہ کا دروازہ پکڑ کر یوں بیان کیا
’’ مَیں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یاد رکھو! تمہارے حق میں میرے اہلِ بیت کی مثال وہی ہے جو نوح کی کشتی کی ہے جو اس میں سوار ہو گیا اس نے نجات پالی اور جو شخص اس کشتی میں سوار ہونے سے رہ گیا وہ ہلاک ہوا ۔ ‘‘
( احمد فی فضائل الصحابۃ )

Continue Reading

عشرہ ذوالحجہ اور عید الاضحیٰ کی اہمیت و فضائل

حضرت مسیح موعود علیہ السلام قربانی کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
اِنَّ الضَّحَایَا ھِیَ الْمَطَایَا تُوْصَلُ اِلیٰ رَبِّ الْبَرَایَا اَوْ تَمْحُوا الْخَطَایَا وَ تَدْفَعُ الْبَلَایَا
)خطبہ الہامیہ ،روحانی خزائن جلد16 صفحہ45(
یعنی یہ قربانیاں تو سواریاں ہیں جن پر سوار ہو کر خالق کائنات سے ملا جاسکتا ہے یا اپنی خطائیں معاف کرائی جاسکتی ہیں اور مشکلات سے دور رہا جاسکتا ہے۔

Continue Reading

امثال الحدیث(تقریر نمبر 1)

حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرو ۔ اس کی تلاوت کرتے رہو ۔ یاد رکھو! قرآن کریم کی مثال جب کوئی اس کی تعلیم حاصل کرتا ہے اس تھیلے کی مانند ہے جو کستوری سے بھرا ہوا ہو اور اس کی خوشبو ہر جگہ مہک رہی ہو اور اس شخص کی مثال جس نے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کی پھر وہ غافل ہو کر سویا رہا حالانکہ قرآن کریم اس کے دل میں اس تھیلے کی مانند ہے جو کستوری سے بھرا ہوا ہے لیکن اس کا منہ رسی سے باندھا گیا ہے ‘‘
( ترمذی فضائل القرآن )

Continue Reading

آئیں! حج اور عید الاضحیٰ کی مناسبت سےحضرتِ”ابراہیم حنیف“ کی باتیں کریں

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’ مسلمان جب ہر نماز میں درود پڑھتے ہیں اور ہر نفل کی آخری رکعت میں جب ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں تو ساتھ ہی حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام پر بھی اور آپؑ کی آل پر بھی اس حوالہ سے درود بھیجتے ہیں۔ یہ اعزاز حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو آپ کی وفا اور کامل طور پر خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کے لئے تیار ہونے کی وجہ سے ملا۔ اس بات کو اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں اس طرح بھی بیان فرمایا ہے کہ وَاِبۡرٰہِیۡمَ الَّذِیۡ وَفّٰۤی ) النجم (38 :اور ابراہیم جس نے وفا کی اور عہد پورا کیا۔‘‘
(خطبہ جمعہ فرمودہ 17ستمبر 2010ء)

Continue Reading