سیرت حضرت مسیح موعودؑ کے بعض شیریں واقعات

حضرت ڈاکٹر میرمحمد اسماعیل صاحبؓ اپنی ایک روایت میں حضرت مسیح موعودؑ کےاخلاقِ حسنہ کا نہایت ہی پیارے انداز سے ذکر کرنے کے بعدآپؑ کے اخلاق کے متعلق لکھتے ہیں کہ
’’اگر حضرت عائشہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ بات سچی کہی تھی کہ کَانَ خُلُقُہٗ الْقُرْآن تو ہم حضرت مسیح موعودؑ کی نسبت اسی طرح یہ کہہ سکتے ہیں کہ کَانَ خُلُقُہٗ حُبَّ مُحَمَّدٍ وَ اِتَّبَاعَہٗ علیہ الصّلٰوۃ و السلام‘‘
(سیرت المہدی جلد اوّل حصہ سوم صفحہ 827روایت نمبر975)

Continue Reading

رمضان کا پیغام-درس نمبر5

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
’’ رَمَضَ سورج کی تپش کو کہتے ہیں۔ رمضان میں چونکہ انسان اکل و شرب اور تمام جسمانی لذتوں پر صبر کرتا ہے دوسرے اللہ تعالیٰ کے احکام کے لیے ایک حرارت اور جوش پیدا کرتا ہے۔ روحانی اور جسمانی حرارت اور تپش مل کر رمضان ہوا۔ ‘‘
( الحکم 24جولائی 1901ء )

Continue Reading

حضرت مسیح موعودؑ کی اپنی اولاد کے حق میں دعائیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
” مَیں التزامًا چند دعائیں ہر رو مانگا کرتاہوں۔
اوّل: اپنے نفس کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ خداوند کریم مجھ سے وہ کام لے جس سے اُس کی عزت و جلال ظاہر ہو اور اپنی رضا کی پوری توفیق عطا کرے۔
دوم: پھر اپنے گھر کے لوگوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ اِن سے قرّہ عین عطا ہو اور اللہ تعالیٰ کی مرضیات کی راہ پر چلیں۔
سوم: پھر اپنے بچوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ یہ سب دین کے خدام بنیں۔
چہارم: پھر اپنے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام۔
پنجم: اور پھر اُن سب کے لئے جو اِس سلسلہ سے وابستہ ہیں۔ خواہ ہم اُنہیں جانتے ہیں یا نہیں جانتے۔“
( الحکم 17 جنوری 1900ء جلد4 صفحہ 2 تا 11 خط 4 بنام مولوی عبد الکریم)

Continue Reading

رمضان کا انتساب براہ راست اللہ تعالیٰ سے ہے-درس نمبر4

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان کو رمضان نہ کہا کرو کیونکہ رمضان، اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے بلکہ رمضان کو ماہِ رمضان کہا کرو۔
) السنن الکبریٰ بیہقی (

Continue Reading

حضرت مسیح موعودؑ کا حُلیہ اور اخلاق و عادات

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ایک اعلیٰ درجہ کے مردانہ حُسن کے مالک تھے ۔ آپ علیہ السلام کی شکل مبارک ایسی وجیہہ اور دلکش تھی کہ دیکھنے والااس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا تھا۔ آپ علیہ السلام کا چہرہ کتابی تھا اور رنگ سفیدی مائل گندمی تھا اور خدوخال نہایت متناسب تھے۔ سرکے بال نہایت ملائم اور سیدھے تھے مگر بالوں کے آخری حصہ میں کسی قدر خوبصورت خم پڑتا تھا ۔ ڈاڑھی گھنی تھی مگر رخسار بالوں سے پاک تھے۔ قد درمیانہ تھا اور جسم خوب سڈول اور متناسب تھا اور ہاتھ پاؤں بھرے بھرے اور ہڈی فراخ اور مضبوط تھی۔

Continue Reading

رمضان کا استقبال،اہمیت، فرضیت،برکات-درس نمبر3

حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ رمضان سے پورے طور پر فائدہ اٹھائیں کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے برکات نازل ہونے کے خاص دن ہیں ۔ اس کی مثال یہ ہے کہ جیسے ایک سخی اپنے خزانہ کے دروازے کھول کر اعلان کر دے کہ جو آئے لے جائے ۔ برکتوں اور رحمتوں کے دروازے اپنے بندوں کے لیے کھول دیتا ہے اور کہتا ہے کہ آؤ اور آکر لے جاؤ ۔ ‘‘

Continue Reading

مجددِ اعظم۔حضرت مرزاغلام احمد قادیانؑی

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
” اللہ نے میرا نام نبی رکھا ہے سو میں خدا کے حکم کے موافق نبی ہوں اور اگر میں اس سے انکار کروں تو میرا گناہ ہوگااور جس حالت میں خدا میرا نام نبی رکھتا ہے تو میں کیونکر انکار کرسکتا ہوں۔ میں اس پر قائم ہوں اس وقت تک جو اس دنیا سے گزر جاؤٍں۔ مگر میں ان معنوں سے نبی نہیں ہوں کہ گویا میں اسلام سے اپنے تئیں الگ کرتا ہوں یا اسلام کا کوئی حکم منسوخ کرتا ہوں۔ میری گردن اس جوئے کے نیچے ہے جو قرآن شریف نے پیش کیا اور کسی کی مجال نہیں کہ ایک نقطہ یا شعشہ قرآن شریف کا منسوخ کرسکے ۔‘‘
(بدر11جون 1908ء صفحہ10 کالم 1-2)

Continue Reading

ماہِ شعبان کا رمضان سے تعلق اور اِس کی تیاری-درس نمبر2

حضرت سلمان فارسیؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کی آخری تاریخ کو ہم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔ اے لوگو! تم پر ایک بڑی عظمت اور شان والا مہینہ سایہ کرنے والا ہے ۔ ہاں ایک برکتوں والا مہینہ آیا ہی چاہتا ہے ۔
( مشکوٰۃ کتاب الصوم)

Continue Reading
ramzan, mubarak, ramadan

روزے ۔اسلام اور مذاہب میں-درس نمبر1

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
’’خدا تعالیٰ نے ایک مومن کے لئے روزوں کی اہمیت اور فرضیت کی طرف توجہ دلائی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا کہ تم سے پہلے جو انبیاء کی جماعتیں گزری ہیں اُن پر بھی روزے فرض تھے، اس لئے کہ روزہ ایمان میں ترقی کے لئے ضروری ہے، روزہ روحانیت میں ترقی کے لئے ضروری ہے۔ ‘‘
( خطبہ جمعہ 12جولائی2013ء )

Continue Reading